اخذ و تحقیق و ترجمہ از، نعیم بیگ ژاں پال چارلس سارتر ( June 21, 1905/ April 15, 1980) بیسویں صدی کا ایک عظیم فرانسیسی فلسفی تھا۔ وہ ادیب و ناول نگار، ڈرامہ نویس، سوانح نگار اور نقاد بھی تھا۔ اُس کا شمار فرانس کے چنیدہ فلسفیوں میں شمار ہوتا ہے، جو وجودیت اور مظہریات پر یقین رکھتا تھا، اور انہی کا پرچارک تھا۔ بیسویں صدی کے فلسفیوں میں وہ فرانسیسی سماجی محرکات اور مارکس ازم کا عظیم علم بردار تھا۔ اُس نے فرانسیسی سماجی اور معاشرتی زندگی، تنقیدی اور پوسٹ کالونیل نظریات اور عالمی ادبیات پر عمیق اور ان مٹ کام کیے ہیں۔ اسی کے ساتھ سارتر معروف فرانسیس…
Social Plugin