سدرہ ڈار پیارے ابو جان آپ پر سلامتی ہو پورے چھ برس بیت جائیں گے آپ کو گئے ہوئے۔ کبھی کبھی میں سوچتی ہوں کہ وقت کتنی تیزی سے گزرتا ہے، نہیں گزرتا تو وہ وقت جو بہت مشکل ہوتا ہے۔ جن دنوں آپ زندگی اور موت سے جنگ لڑ رہے تھے وہ ایک دن چوبیس کے بجائے اڑتالیس گھنٹے کا لگتا تھا اور آج حساب لگا و تو برسوں گزر گئے۔ لیکن اتنے سالوں میں، مجھے ان سب پر غور کرنے کا موقع ملا جو میں نے آپ کی موجودگی میں نہیں کیا ہوگا، اور ویسے بھی غور تو ہم سب تب ہی کرتے ہیں جب کسی کو کھو دیں، کوئی ہمیں چھوڑ جائے یا ہم کسی کو چھوڑ دیں۔ کس نے کیا کہا تھا؟ کہاں زیادتی کی…
سدرہ ڈار میں ایک ایسے خاندان کو بہت قریب سے جانتی ہوں جس کا سربراہ شیزو فرینیا کا مریض تب سے تھا جب اس کی پہلی شادی ناکام ہوئی۔ لیکن ماں اور بہنوں نے اس کا علاج کروانے کے بجائے پہلی شادی کی ناکامی کے بعد سات سے آٹھ کا سال کا وقفہ لیا اور پھر اس کی دوسری شادی یہ سوچ کردی کہ اب نئی آنے والی بہو چٹکی بجاتے ہی اس شخص کو ٹھیک کردے گی جو روز بروز نفسیاتی بیماری کا شکار ہوکر ایک خول میں بند ہوچکا تھا۔ نیا گھر بس گیا اور پھر چار بچے بھی ہوگئے جو یہ سنتے سنتے بڑے ہوئے کہ یہ تو میری اولاد ہی نہیں۔ ان بچوں کے منہ میں اپنے باپ کے کمائے ہوئے ایک روپے کا نو…
Social Plugin