امبر کمرے میں داخل ہوئی اپنا شولڈر بیگ زور سے بستر پر پٹخا اور اوندھے منہ لیٹ کر دھاڑیں مار مار کر رونے لگی۔ میں یہ ساری صورتحال خاموشی سے دیکھتی رہی۔ کالج سے واپس آکر کھانا کھا کر ابھی میں لیٹی ہی تھی کہ امبر والا سارا سین شروع ہو گیا۔ اب کہاں کی نیند اور کہاں کا آرام، میں اسے دلاسہ دینے کے لئے اور اصل ماجرا سننے کے لئےاسکے پاس پہنچی، بہت اصرار کیا کہ کچھ تو بولو ہوا کیا ہے۔ اس کی طرف سے کوئی جواب نہ پا کر میں نے اسے اس کے حال پر چھوڑ دیا کہ جتنا رونا ہے رو لے اور دل کا بوجھ ہلکا کر لے۔ مجھے کچھ کچھ اندازہ تو تھا کہ کیا بات ہو سکتی ہے۔ ام…
Social Plugin