پہاڑوں سے گھرے اس گاؤں سے جہاں باکو رہتا تھا بڑے شہر کا فاصلہ پچاس کلو میٹر تھا۔ باکو ایک ترکھان تھا، خراد کی مشین اس کی زندگی کا محور تھی، اسے اپنی خراد اور اپنے ہنر پر بڑا فخر تھا۔ وہ اس خراد پر لکڑی کی خوبصورت چیزیں ایسی مہارت سے بناتا کہ دور دور سے لوگ دیکھنے آتے ۔ لیکن اسے عرصے سے شراب کی لت پڑی ہویٔ تھی۔ خراد سے جتنے پیسے کماتا، آس پاس کے علاقوں کے شراب خانوں میں صرف کر دیتا۔ اس کی بیوی تانیا کی طبیعت کیٔ دن سے خراب تھی۔ آج اسے تانیا کو ہسپتال لے کر جانا تھا۔ اسے پچاس کلو میٹر کی اس مسافت کے بارے میں سوچ کر ہی الجھن ہو رہی تھی۔…
Social Plugin