عثمان قاضی دوستوں کی خدمت میں بیروت سے ویلنٹائن ڈے بلکہ بزبانِ عربی ”عید الحب“ کی تہنیت۔ کچھ پیشہ ورانہ مصروفیات اور کچھ دمشق میں بی بی حیا الخیام کی عید الحب کی کارکردگیوں سے عدم رغبتی کے سبب یہ خادم اس دن سرحد پار لبنان آگیا۔ جیسا کہ گزشتہ مراسلے میں عرض کیا، یہ خادم ویلنٹائن ڈے کے بدیسی ہونے اور اس کے ایک عالمی کاروباری مظہر بن جانے سے بخوبی واقف ہونے کے باوجود اس معاملے میں بھی شخصی پسند کا قائل ہے۔ اس خادم کے نزدیک اس دن کے عید الحب ہونے کا سبب اس کا ہمارے محبوب شاعر فیض احمد فیض کی سالگرہ کے آس پاس ہونا ہے۔ بیروت نگارِ بزمِ جہاں کا فیض ص…
عثمان قاضی سوشل میڈیا کے احباب استاذی ظفر عمران اور عزیزم عدنان خان کاکڑ کے مابین لسانیاتی مباحث سے واقف ہوں گے۔ یہ خادم بھی کبھی اپنی نیم پُختہ معلومات کا بگھار اس میں شامل کرتا ہے۔ ظفر عمران صاحب اردو املا میں محترم شکیل عادل زادہ کے پیرو ہیں اور اس کے قائل ہیں کہ ممکنہ حد تک الفاظ کو توڑ کر لکھنا چاہیئے کہ تلفظ اور قرات میں غلطی نہ ہو۔ یہ یوں یاد آیا کہ کئی سال گزرے جب خادم کو پے در پے وطن بدری کے بیچ اسلام آباد میں قیام کا کچھ وقفہ میسّر آیا۔ آوازہ ہوا کہ مقتدرہ قومی زبان کے دفتر میں کوئی کتب میلا لگا ہوا ہے، تو کتابوں کے نشے کی طلب کشاں …
Social Plugin