اسلام آباد — پاکستان میں مسلمانوں کے مقدس مہینے رمضان میں کرونا وائرس کے پیشِ نظر مساجد میں احتیاطی تدابیر کے ساتھ نماز تراویح اور عبادات کی مشروط اجازت دے دی گئی ہے۔ اس حوالے سے 20 نکات پر مشتمل تجاویز بھی جاری کی گئی ہیں۔ صدرِ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کی زیرِ صدارت ملک کے چاروں صوبوں میں علما کے ساتھ ویڈیو لنک پر مشاورت کے بعد مشترکہ اعلامیہ جاری کیا گیا۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ مساجد اور امام بارگاہوں میں قالین اور دریاں نہیں بچھائی جائیں گی۔ افطار اور سحر کے اجتماعی دسترخوانوں کا اہتمام نہیں کیا جائے گا۔ نماز سے قبل اور بعد …
Social Plugin