قرة العين يوسف ہم لوگ اللہ کی ناراضگی کو کتنا معمولی سمجھتے ہیں۔ ہم اس دو جہانوں کے رب کو عام سا سمجھنے کا گناہ کتنی آسانی سے کر لیتے ہیں۔ ہم اپنے ارد گرد کے لوگوں کو ناراض نہ کرنے کے لئے اللہ کو ناراض کر دیتے ہیں۔ اُس رب کو جس کی رحمت کی اگر کوئی حد نہیں ہے تو اس کے غصے اور قہر کا بھی کوئی مقابلہ نہیں کر سکتا۔ پر پھر بھی ہم میں کیسے اتنی ہمت آجاتی ہے کہ ہم مٹی کے بنے انسانوں کے غصے سے ڈرتے ہیں مگر اس لافانی رب سے نہیں ڈرتے۔ کیوں ہم اللہ کے بتائے ہوئے رستے کو چنتے ہوئے خوف اور ہچکچاہٹ کا شکار ہوتے ہیں جبکہ لوگوں کے متعین کئیے ہوئے رستوں کو ہم …
Social Plugin