لینہ حاشر حرام خور کو اپنا اصل نام یاد نہ تھا۔ گھر میں پیار سے بلانے کا رواج نہ تھا پر حقارت سے اس کو آواز دینے والوں کی کمی نہ تھی۔ دن رات حرام خور گھر والوں کے سامنے ہاتھ باندھے زر خرید غلام کی طرح ان کے حکم کی منتظر رہتی۔ وہ حرام خور اس لیے تھی کیونکہ وہ شادی کے بعد یکے بعد دیگرے تین بچیوں کو جنم دینے کا جرم کر چکی تھی۔ پہلی بار ہی بیٹی پیدا کرنے کے گناہ میں اس کو حرام خور کے لقب سے نوازا گیا تھا۔ گھر کا ہر فرد بس اتنا جانتا تھا کہ یہ کھا کھا کے حرام کرتی ہے کہ اس سے تو ایک بیٹا بھی جنا نہیں جاتا۔ حرام خور کی تیرہ برس کی عمر…
Social Plugin