یہ بحث جتنی پرانی ہے اتنی ہی دلچسپ ہے، دنیا میں جب بھی کوئی بڑی ایجاد ہوتی ہے، خوفناک جنگ چھڑتی ہے، وبا پھوٹتی ہے، انوکھی تحریک چلتی ہے، نا گہانی آفت آتی ہے یازمانہ کروٹ بدلتا ہے تو اِس بحث کو گویانیا ایندھن مل جاتا ہے۔ صدیاں گزر گئیں مگر یہ بحث آج بھی اسی زور شور سے جاری ہے، اہل مذہب کا ایمان ڈگمگایا ہے اور نہ سائنس نے ہار مانی ہے۔ سائنس کی تمام جادوئی ایجادات کے باوجود آج بھی دنیا کی سوا سات ارب آبادی میں سے چھ ارب مذہب کو مانتی ہے، آج بھی امریکی صدر بائبل پر حلف اٹھاتا ہے اورآج بھی ڈالر پرلکھا ہے ’ہم خدا پر ایمان رکھتے ہیں‘ ۔ کچھ سال …
Social Plugin