نئے نوول کورونا وائرس کی وبا کے نتیجے میں رواں سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران اسمارٹ فون مارکیٹ کو اپنی تاریخ کی سب سے بڑی کمی کا سامنا ہوا ہے۔ اسمارٹ فون مارکیٹ ریسرچر آئی ڈی سی کے تخمینے کے مطابق جنوری سے مارچ کے دوران اسمارٹ فون کی فروخت میں گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 11.7 فیصد کمی آئی۔ یہ کمی متوقع تھی کیونکہ پہلے چین اس وبا کا مرکز بنا اور وہاں متعدد شہروں میں لاک ڈاؤن ہوا جس کے بعد یہ وائرس دنیا بھر میں پھیل گیا اور اب متعدد ممالک بند پڑے ہیں۔ صرف چین میں ہی پوری دنیا میں فروخت ہونے والے فونز کی 25 فیصد تعداد س…
ویب ڈیسک — ایپل نے بدھ کو اپنا نیا اور سستا آئی فون ایس ای ریلیز کر دیا، جس کی قیمت صرف 399 ڈالر مقرر کی گئی ہے۔ یہ فون 24 اپریل کو عوام کے لیے دستیاب ہوگا، لیکن 17 اپریل سے بکنگ کروائی جا سکے گی۔ تجزیہ کاروں کے خیال میں سستے آئی فون کی ریلیز کا مقصد کم بجٹ کے صارفین کو راغب اور کرونا وائرس سے ہونے والے نقصان کو کم کرنا ہے۔ دوسرے فون استعمال کرنے والوں کے آئی فون نیٹ ورک میں آنے سے ایپل کی دوسری خدمات کے صارفین کی تعداد بھی بڑھ جاتی ہے، جس سے اس کے منافع میں اضافہ ہو جاتا ہے۔ آئی فون ایس ای ایپل کے موجودہ فونز میں سب سے سستا ہ…
چین کی معروف ٹیکنالوجی کمپنی ژاؤمی نے ایک نیا فون متعارف کروایا ہے جس کا کیمرا 108 میگا پکسل کا ہے اور اس کے نتیجے میں یہ دنیا کا سب سے طاقتور کیمرا فون بن گیا ہے۔ 'می سی سی نائن پرو پریمئیم' (Mi CC9 Pro Premium) کے نام سے متعارف کروائے گئے فون کی قیمت تقریباً چار سو ڈالر مقرر کی گئی ہے۔ اس فون میں لگائے گئے کیمرے کا سینسر کورین کمپنی سام سنگ کا بنایا ہوا ہے لیکن حیران کن طور پر انھوں نے یہ اپنے تیار کردہ فونز میں متعارف نہیں کرایا ہے۔ ژاؤمی کا کہنا ہے کہ اتنے طاقتور کیمرے کی مدد سے فون کے صارف انتہائی واضح تصاویر لے سکیں…
فائل تصویر موجودہ وقت میں اسمارٹ فون کا استعمال تو تقریباََ سبھی لوگ کر رہے ہیں اور جو لوگ اس کا استعمال نہیں کر رہے ہیں آنے والے وقت میں اس کی ضرورت سبھی کو پڑنے والی ہے۔ ایسے میں یہ خبر ان سبھی اسمارٹ فون صارفین کے لئے ہے۔ ہم آپ کو کچھ ایسے آسان طریقہ بتانے جا رہے ہیں جس کی مدد سے آپ بےحد آسانی سے بغیر باسورڈ کے بھی اپنا فون کھول ان لاک کر سکیں گے۔ فیکٹری ریسٹ کریں: اگر آپ یہ چاہتے ہیں فون میں جو ڈیٹا یعنی فوٹو اور گانے ہو وہ آپ کو دوبارہ نہ ملے تو ہی اس اسٹیپ کو فالو کریں، کیوں کہ اس طرح اگر آپ اپنا فون ان لاک کرتے ہیں تو…
قرةالعين خالد وجود زن سے ہے تصویر کائنات میں رنگ۔ یقیناً اس مصرع میں کہی بات کو تسلیم کرنے میں کوئی عار بھی محسوس نہیں ہوتا، سوائے ان لوگوں کے جو ذہنی پستی کا شکار ہیں۔ حقیقت یہ ہے کہ عورت نے اپنی محنت سے اپنی قابلیت کا لوہا منوایا ہے۔ جہاں پھولوں کے ساتھ کانٹے ہوتے ہیں وہی اچھے لوگوں کے ساتھ ہر معاشرے میں ایسے لوگ پائے جاتے ہیں جو عورت کی عزت کرنا اپنی توہین سمجھتے ہیں۔ اگر دینی لحاظ سے بھی دیکھا جائے تو دینِ اسلام نے عورت کو ایک عظیم مرتبے سے نوازا ہے۔ جہاں عورت کے حقوق کے بارے میں خدا نے اتنا حکم دیا ہے وہاں عورت کی عزت کے متعلق بھی اللہ نے…
Social Plugin