سلمان حیدر کسی ملک کی حکومت نے اپنی ضرورت سے کہیں بڑے سائز کی فوج رکھی ہوئی تھی۔ فوج نہ صرف مسلح تھی بلکہ کاہل آرام طلب اور سہولتوں کی عادی بھی ہو چکی تھی۔ جب تک اردگرد کے علاقوں کے وسائل کی لوٹ مار سے کام چلتا رہا تب تو بہت واہ واہ رہی اس فوج کی مضبوطی اور حکومت کی کامیابی کی لیکن جب فوج آرام طلب ہو گئی اور اردگرد کے علاقوں میں کچھ مضبوط اور باقی اس لوٹ مار کے ہاتھوں کنگال ہو گئے تو معاملات بگڑنے لگے۔ اب اس ملک کی فوج کی مضبوطی اور حکومت کی کمزوری کا یہ عالم تھا کہ فوج اپنے معاوضے میں اضافے کے لیے ہر کچھ مہینے بعد بادشاہ کے محل ک…
سبط حسن شیر کو پنجرے میں ڈالنے کے بعد اس کے سامنے گھاس پھوس رکھی گئی تاکہ اسے کھا کر وہ اپنی بھوک مٹالے۔ ملازمین نے چڑیا گھر کے انچارج سے کہا کہ شیر گوشت خور ہے، بھلا گھاس پھوس کیسے کھا سکتا ہے ! انچارج نے کہا کہ اسے یہاں اسی پر گزارہ کرنا ہو گا۔۔۔ !! اپنے سامنے گھاس دیکھ کر شیر کو سخت حیرت ہوئی۔ اس نے کہا کہ وہ گوشت خور ہے اور اپنا شکار خود کر کے کھاتا ہے۔ اگر اپنا شکار پکڑنے کی اجازت نہیں تو کم سے کم گوشت تو دیا جائے۔۔۔ بھلا، یہ گھاس یہاں کیونکر ڈال دی گئی ہے۔۔۔ !! ملازمین نے اسے سمجھایا کہ یہاں اسے گھاس پرہی گزارہ کرنا ہو گا۔ …
سبط حسن بچہ وہ نہیں سیکھتا جو اسے لفظوں میں بتایا جائے۔ بچہ وہ سیکھتا ہے جو اس کے سامنے کیا جائے یا جو اس کے ساتھ کیا جائے۔ اعتماد کیا ہے؟ کسی بھی کام کے لیے ہر شخص پر انحصار نہیں کیا جاسکتا ۔ انحصار کرنے سے پہلے اس بات کا یقین کرلینا ضروری ہے کہ کسی شخص میں ایسا کام کرنے کی صلاحیت ہے یا نہیں ہے۔یعنی یہ کہ انحصار کا تعلق صلاحیت پر ہے۔ بچہ صرف اسی فرد پر انحصار کرتا ہے جو اس کے انحصار کرنے کے تقاضوں پر پورا اتر سکتا ہو۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ اس شخص میں انحصار دینے کی قابلیت ہو۔ دوسروں پر انحصار یا اعتبار کرنا ایک سماجی رویہ ہے ا…
انور عظیم برف گر رہی تھی اور ماسکو کی رات کو پراسرار بنا رہی تھی، ہماری کار یوکرائنا ہوٹل سے نتاشہ کے گھر کی طرف بھاگ رہی تھی۔ سڑک پر تازہ تازہ سفید برف بچھی ہوئی تھی۔ نتاشہ اور فیض پچھلی سیٹ پر بیٹھے ہوئے تھے ۔ نتاشہ کے کٹے ہوئے گھنگھریالے بال تھے اور گردن پر جھول رہے تھے وہ فیض کی شخصیت اور شاعری دونوں کے سحر میں کھو گئی تھی۔ فیض چند دن میں اپنے وطن واپس جانے والے تھے اور اب نتاشہ انھیں اور ان کے دوستوں کو کھانا کھلانے اپنے گھر لے جا رہی تھی جہاں اس کا شوہر اور ماں مہمانوں کا انتظار کر رہے تھے۔ نتاشہ کے شوہر نے بڑی فراخدلی سے مہما…
Social Plugin