ابھی لاک ڈاؤن کو دو ہفتے ہوئے تھے کہ فلپائن میں ایک 19 سالہ نوجوان لڑکی کو عجیب و غریب خواب آنا شروع ہو گئے۔ ایلیشا انجیلیز کہتی ہیں کہ 'میں آدھی رات کو ایک ہسپتال میں تھی اور ایک ڈاکٹر میرے ہاتھ کا آپریشن کر رہا تھا۔ 'کچھ لمحوں بعد میں اس عمارت سے ایک ہاتھ کے ساتھ ہی نکل گئی۔ مجھے یاد ہے کہ میں نے دیکھا کہ ڈاکٹر میرا کٹا ہاتھ پکڑے اس سے کھیلتا ہوا جا رہا تھا۔ اس نے اس کو کاٹنا بھی شروع کر دیا اور میں اتنی زیادہ کھوئی ہوئی محسوس کرنے لگی۔‘ اگلی چند راتوں میں وہ مزید چیزیں کھونے کے خواب دیکھتی رہیں۔ 'وہ یا پیسے یا میرا لیپ…
Getty Images وہ سائنسدان جو اس تحقیق میں مگن تھے کہ آرم سے نیند میں چلے جانے کے لیے بہترین مصنوعی روشنی کیسی ہونی چاہیے، اب انہوں نے اس خیال کو رد کر دیا ہے کہ موبائل فون کی سکرین کی وجہ سے لوگ جاگتے رہتے ہیں۔ برطانیہ کی مانچسٹر یونیورسٹی سے منسلک ان سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اصل مسئلہ موبائل فونز اور دوسرے جدید آلات سے نکلنے والی نیلی روشنی نہیں ہے۔ یونیورسٹی کی ٹیم نے اس سلسلے میں چوہوں پر تجربات کیے اور روشنیوں کو مدھم اور تیز کر کے دیکھا کہ اس کے چوہوں پر کیا اثرات ہوتے ہیں۔ حیاتیات کے جریدے ’کرنٹ بائیالوجی‘ میں شائع ہونے والی…
Social Plugin