ہوا یہ کہ میں نے لز سے شادی کرلی۔ نام اس کا ایلزبتھ تھا مگر وہ لز کے نام سے جانی اور پکاری جاتی تھی، خوبصورت تو وہ تھی ہی مگر خوبصورتی سے زیادہ اس کا انداز تھا، رکھ رکھاؤ کا طریقہ، بات کرنے کا سلیقہ، اور دنیا کے بارے میں اس کا رویہ بھی میرے جیسا تھا۔ جس نے مجھے اس کا دیوانہ بنادیا تھا۔ اس سے ملاقات آفس میں ہوئی تھی۔ ہم دونوں ہی کمپیوٹر ڈویژن میں کام کرتے تھے اورکام کے ہی سلسلے میں تقریباً روزانہ ہی رابطے میں رہتے تھے۔ سچی بات یہ ہے کہ پہلی ہی ملاقات سے مجھے اس میں دلچسپی پیدا ہوگئی اور میں نے اسے بھی زندگی میں ملنے والی دوسری لڑکیوں کی …
پی آئی ڈی سی کے ساتھ پان کی دوکان سے جمیل نے مجھے پان دلایا۔ میں نے اس سے کہا کہ میں سگریٹ پیتا ہوا، خود ہی پرل کانٹی نینٹل چلا جاؤں گا مجھے کار میں وہاں تک چھوڑنے کی ضرورت نہیں ہے۔ میں نے سگریٹ سلگایا اور سڑک پار کر کے تیس پینتیس سال سے کھڑی ہوئی نامکمل بے آباد حیات ریجنسی کی عظیم الشان عمارت کی طرف پہنچ گیا تاکہ وہاں سے پرل کانٹی نینٹل کے دوسرے بڑے گیٹ سے ہوٹل چلا جاؤں۔ حیات ریجنسی کی اس عمارت کی تعمیر تقریباً پینتیس سال پہلے اس وقت شروع ہوئی جب میں میکلوڈ روڈ پر میڈیکل کالج کے ہاسٹل میں رہ رہا تھا اور آتے جاتے عمارت کی تعمیر پر نظر پڑ جات…
Social Plugin