چینی کمپنی علی بابا کی منعقد کردہ ’دنیا کی سب سے بڑی سیل‘ کے دن پہلے ہی منٹ میں ایک ارب ڈالر کی مصنوعات فروخت ہوئیں جو کہ کمپنی کے مطابق گذشتہ سال کے ریکارڈ سے بھی زیادہ ہے۔ سالانہ ’سِنگلز ڈے‘ کے عنوان سے منعقد کی جانے والی اس سیل کے پہلے گھنٹے میں کُل 100 ارب یوآن (14 ارب ڈالر، 11 ارب پاؤنڈ) کی خرید و فروخت ہوئی۔ امریکی پاپ سٹار ٹیلر سوئفٹ نے اپنی پرفارمنس کے ذریعے 24 گھنٹے جاری رہنے والے اس شاپنگ میلے کا افتتاح کیا۔ علی بابا کے بانی جیک ما کی کمپنی سے رخصتی کے بعد یہ کمپنی کا پہلا سنگلز ڈے ہے۔ اس سال کے آغاز میں جب جیک ما نے اعلا…
Social Plugin