محمد حنیف صحافی اور تجزیہ کار تصویر کے کاپی رائٹ پروفیسر حسن ظفر عارف کی لاش ان کی گاڑی کی پچھلی نشست سے ملی تھی جب یہ لازم ٹھہرا کہ ہم میں سے کچھ کو غیر طبعی موت مرنا ہے، بچوں کو، بوڑھوں کو، بچیوں کو اور بچیوں کی ماؤں کو تو سوال پیدا ہوتا ہے کہ کیا ہمیں اپنی روزمرہ زندگی کے محاذِ جنگ میں بچوں کو بھیجنا چاہیے یا بوڑھوں کو۔ اس سوال کا ایک جواب ایک ناکام خودکش بمبار نے ٹی وی پر دیا تھا۔ وہ خود شکل سے گمشدہ سا بچہ لگ رہا تھا۔ جب انٹرویو کرنے والے میرے صحافی بھائی نے اس سے پوچھا کہ آپ کے خودکش حملوں میں معصوم بچے بھی مارے جاتے…
شمیم شاہد پشاور پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخواہ کے ضلع مردان میں چند روز قبل ’بے رحمانہ‘ طریقے سے قتل کی گئی کم عمر بچی کے بارے میں اب حکام کا کہنا ہے کہ اُسے بھی جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے چار سالہ اسما مردان کے قریب گوجر گڑھی نامی علاقے سے لاپتا ہو گئی تھی، بعد میں اس کی لاش گھر کے قریب ایک کھیت سے ملی۔ اسما کے قتل کے بعد ابتدا میں تو پولیس کی طرف سے اس بات کی تردید کی گئی کہ چار سالہ بچی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔ لیکن خیبر پختنونخواہ پولیس کے سربراہ صلاح الدین محسود نے بدھ کو پشاور میں …
تصویر کے کاپی رائٹ میا مالکووا امریکہ میں پیدا ہوئیں انڈیا کے معروف فلم ساز رام گوپال ورما ایک بار پھر سے شہ سرخیوں میں ہیں اور اس کی وجہ ان کی آنے والی فلم 'گاڈ، سیکس اینڈ ٹرُوتھ' ہے۔ فلم کا ٹریلر صرف ایک دن پہلے جاری کیا گیا ہے اور ابھی تک اسے دس لاکھ سے زیادہ افراد دیکھ چکے ہیں۔ فلم میں اہم کردار پورن سٹار میا مالکووا ادا کر رہی ہیں۔ فلم میں کیا ہوگا؟ فلم کے ٹریلر میں مالکووا خواتین کے جسم اور ان کی جنسی خواہشات کے بارے میں بات کرتی نظر آ رہی ہیں۔ ٹریلر میں وہ کہتی ہیں: 'عورت کسی کی پراپرٹی نہیں ہوتی‘۔ …
تصویر کے کاپی رائٹ قصور میں ننھی زینب کے ریپ اور قتل کے بعد پاکستان بھر میں بچوں کے تحفظ کے بارے میں بحث ہو رہی ہے۔ فائل فوٹو پہلی بار جب مجھے ریپ کیا گیا تو میری عمر بمشکل سات سال تھی۔ ریپ کرنے والا کوئی اور نہیں میرا اپنا کزن تھا جو مجھے میرے والدین کے سامنے اپنے ساتھ لے کر گیا اور میں اپنی شرمندگی اور خجالت اور کنفیوژن میں انہی کے سامنے آ کر بیٹھ گیا۔ اگلے کئی دن میں اسی حالت میں رہا مگر میری ماں نے اسے سمجھا نہ میرے باپ کو خیال آیا کہ آخر میں ایسا کیوں کر رہا ہوں۔ اور یہ ہوتا رہا۔ ایک کزن کے بعد دوسرا پھر تیسرا پھر چوتھا کزن …
یاد رکھا جائے یہ پوسٹ اردو وی او اے کے ویب سائیٹ میں مورخہ16جنوری کو پوسٹ کیا گیا تھا اور ہم دیر سے اسے پوسٹ کررہے ہیں، ہمارا مقصد سماج میں عورت کے حقوق کے بارے میں شعور اجاگر کرنا اور سماج کے اندر دوسرے برائیوں سے پردہ اٹھانا ہے۔ کراچی — بھارتی ریاست آندھرا پردیش کے اکثر سیلن زدہ اور نیم تاریک قحبہ خانوں میں عورتوں کے ساتھ سیکس با آسانی خریدا جا سکتا ہے۔ ریاست میں یہ سلسلہ کئی طویل برسوں سے جاری ہے تاہم اب آندھرا پردیش ایسے افراد کو مجرم قرار دینے والی پہلی ریاست بن گئی ہے۔ بھارتی اخبار ٹائمز آف انڈیا کے مطابق آندھرا پرد…
کیلی فورنیا: واٹس ایپ نے صارفین کو غیرتصدیق شدہ جعلی پیغامات بھیجنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لینے کا فیصلہ کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق موبائل فون کی معروف مسیجنگ ایپلیکشن واٹس ایپ کے دنیا بھر میں کروڑوں صارفین موجود ہیں جن کو سہولیات اور آسانیاں فراہم کرنے کے لیے کمپنی مختلف وقتوں میں نت نئے فیچرز متعارف کرواتی ہے۔ واٹس ایپ صارفین اس بات سے بخوبی واقف ہیں کہ اُن کے پاس اکثر اوقات اسپیم (فضول) میسجز آتے ہیں جس کے ساتھ یہ نوٹ تحریر ہوتا ہے کہ یہ پیغام 10 لوگوں کو بھیج کر فلاں فیچر یا واٹس ایپ کی سہولت بالکل مفت حاصل کریں۔ کمپنی کی جان…
نیویارک: اسمارٹ فون کا زیادہ استعمال نیند میں خلل پیدا کرتا ہے جس کی وجہ سے نوجوان تیزی کے ساتھ دماغی بیماریوں میں مبتلا ہورہے ہیں۔ امریکی یونیورسٹی آف کولارڈو میں ہونے والی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ اسمارٹ فون کا استعمال نوجوانوں اور بچوں کو تیزی سے بیماری کی طرف لے جارہا ہے۔ محققین کا کہنا ہے کہ اسمارٹ فون کی ایل سی ڈی میں نیلی بتی استعمال کی گئی ہے جس کے مسلسل استعمال سے صارفین کی نیند پوری نہیں ہورہی اور اسی وجہ سے نوجوان اعصابی طور پر کمزور ہورہے ہیں۔ تحقیق میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ اسمارٹ فون استعمال کرنے والے نوجو…
Social Plugin