اسمارٹ فون نوجوانوں‌ اور بچوں‌ میں‌ بیماریاں‌ پھیلانے کا سبب، تحقیق


نیویارک: اسمارٹ فون کا زیادہ استعمال نیند میں خلل پیدا کرتا ہے جس کی وجہ سے نوجوان تیزی کے ساتھ دماغی بیماریوں میں مبتلا ہورہے ہیں۔
امریکی یونیورسٹی آف کولارڈو میں ہونے والی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ اسمارٹ فون کا استعمال نوجوانوں اور بچوں کو تیزی سے بیماری کی طرف لے جارہا ہے۔
محققین کا کہنا ہے کہ اسمارٹ فون کی ایل سی ڈی میں نیلی بتی استعمال کی گئی ہے جس کے مسلسل استعمال سے صارفین کی نیند پوری نہیں ہورہی اور اسی وجہ سے نوجوان اعصابی طور پر کمزور ہورہے ہیں۔
تحقیق میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ اسمارٹ فون استعمال کرنے والے نوجوان اور بچے آنکھوں اور کمزور دماغی کی بیماری کی طرف تیزی سے جارہے ہیں جو قابل تشویش ہے۔
یونیورسٹی کے پروفیسر مونیکو کا کہنا ہے کہ تحقیق کے دوران اسمارٹ فون استعمال کرنے والے بچوں کی صحت کا جائزہ لیا گیا، جو نوجوان اور بچے موبائل فون پر گیمز یا ڈیجیٹل ایپلیکشن استعمال کرتے ہیں اُن کی نیند پوری نہیں ہوتی۔
انہوں نے کہا کہ اسمارٹ فون استعمال کرنے کی عادت اس قدر بری ہے کہ اگر اسے بستر پر استعمال کیا جائے تو صارفین نیند کو دور بھگانے کی کوشش کرتے ہیں جس کے باعث اُن کی نیند پوری نہیں ہوپاتی تاہم جو لوگ مخصوص اوقات میں موبائل استعمال کرنے والے افراد تندروست و توانا رہتے ہیں۔

پروفیسر مونیکو کا کہنا ہے کہ اس سے قبل ہونے والی تحقیق میں یہ بات بھی سامنے آئی تھی کہ اسمارٹ فون استعمال کرنے والے اسکول کے طالب علموں کی ذہانت بری طریقے سے متاثر ہوتی ہے۔
بشکریہ ARY NEWS