اسلام آباد : وفاقی وزارت داخلہ کے ایک عہدیدار کے مطابق پاکستان میں تقریباً ساڑھے چار کروڑ بچے خط غربت سے نیچے زندگی گزار رہے ہیں اور ان کے جنسی استحصال اور تشدد کا شکار ہونے کے امکانات زیادہ ہیں۔ عہدیدار نے یہ بات اسلام آباد میں وفاقی محتسب کے زیر اہتمام ایک مشاورتی نشست کے دوران بتائی جس میں سول سوسائٹی کے نمائندوں کے علاوہ قابل ذکر قانون سازوں نے بھی شرکت کی۔ اس اجلاس میں رواں ماہ کے اوائل میں قصور میں ایک کم سن بچی زینب کو جنسی زیادتی کے بعد قتل کر دینے کے واقعے پر بھی غور کیا گیا اور بچوں کو ایسے واقعات سے محفوظ رکھنے کے لیے…
شمیم شاھد پشاو : خیبر یونین آف جرنلسٹس اور پشاور پریس کلب نے بھی پاکستانی حکومت کی طرف سے ریڈیو فری یورپ کے پشتو ریڈیو 'مشال' کے اسلام آباد میں واقع دفتر کو بند کرنے کی مذمت کرتے ہوئے اسے آزادی صحافت پر کاری ضرب قرار دیا ہے۔ جمعہ کو وفاقی وزارت داخلہ کی طرف سے جاری بیان میں فوج کی انٹیلی جنس ایجنسی 'آئی ایس آئی' کی سفارش پر اسلام آباد کی پولیس اور انتظامیہ کو ہدایت کی گئی تھی کہ وہ مشال ریڈیو پر پابندی لگائیں جس کے بعد حکام نے ریڈیو کے کارکنان کو گھر بھیجتے ہوئے دفتر کو سیل کر دیا تھا۔ انٹیلی جنس ایجنسی کی طرف سے…
تصویر کے کاپی رائٹ NADIA JAMIL/FACEBOOK زینب کے قتل کے بعد پاکستان نے پہلی بار ایسی جانی مانی ہستیاں سامنے آئی ہیں جنھوں نے اپنے ساتھ ہونے والے جنسی تشدد کے بارے میں کھل کر بات کی ہے اور #MeToo کے ہیش ٹیگ کی مدد سے اس مسئلے پر روشنی ڈالی ہے۔ ان مشہور شخصیات میں سب سے پہلا نام اداکارہ اور سماجی کارکن نادیہ جمیل کا ہے۔ ہماری ساتھی فیفی ہارون نے نادیہ جمیل سے ان موضوعات پر بات کی۔ ہر روز اخباروں میں پانچ سے چھ چھوٹی چھوٹی خبریں آتی ہیں کہ فلاں جگہ بچی کی لاش ملی ہے جنسی تشدد کے بعد پھینک دی گئی۔ یہ نئی چیز نہیں ہے، لیکن اب ان بچیوں کے …
تصویر کے کاپی رائٹ فائل فوٹو اطلاعات کے مطابق انڈیا میں دو نوجوان ٹریفک حادثے کے بعد اس وقت ہلاک ہو گئے جب پولیس نے مبینہ طور پر انھیں قریبی ہسپتال لے جانے سے انکار کر دیا۔ ریاست اترپردیش کے علاقے سہارنپور کی پولیس پر الزام ہے کہ انھوں نے ان نوجوانوں کو اس لیے اپنی گاڑی میں نہیں بٹھایا کہ کہیں اس کی سیٹوں پر خون کے دھبے نہ لگ جائیں۔ اس واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ یہ بات اس وقت منظرِ عام پر آئی جب اس واقعے کی ایک ویڈیو وائرل ہو گئی جس میں خون میں لت پت نوجوانوں کو سڑک پر پڑے دیکھا جا سکتا ہے اور ایک راہگیر پولیس سے درخواست…
آمنہ مفتی مصنفہ و کالم نگار تصویر کے کاپی رائٹ نقیب اللہ محسود کو کراچی میں ایک مبینہ پولیس مقابلے میں مار دیا گیا۔ وہی لوگ جو چند روز پہلے زینب کے قاتلوں کی سرِ عام پھانسی کا مطالبہ کر رہے تھے، اس ماورائے عدالت قتل پہ چلا اٹھے کیونکہ وہ انسان ہیں اور اپنے ہی جیسے ایک گوشت پوست کے انسان کو کوڑے کے ڈھیر پہ نچا کھچا، مردہ پڑا دیکھ کر اور زندگی سے بھر پور ایک انسان کو صفائی کا موقع دیے بغیر مارے جانے پہ انھیں اب بھی دکھ ہوتا ہے۔ پاکستان کی پولیس، دیگر عنایات کی طرح ’کالونیل‘ (سامراجی) دور ہی کی دین ہے۔ اس پولیس کا ڈھانچا، اہلک…
عمر آفریدی بی بی سی اردو سروس لندن گذشتہ برس مردان میں ہلاک کیے گئے طالبعلم مشال خان کے والد اقبال خان کا کہنا ہے کہ 'ملک پر چھائے تشدد کے اندھیرے کو دور کرنے کے لیے چاہیے کہ عدم تشدد کی تحریک چلائی جائے۔ ' مشال خان کو عبدالولی خان یونیورسٹی میں گذشتہ برس ایک بے قابو ہجوم نے مبینہ توہین مذہب کے الزام میں وحشیانہ طریقے سے ہلاک کر دیا تھا۔ ان کے والد اقبال خان سنیچر کی شام یونیورسٹی آف لندن میں بلومزبری پاکستان کے زیرِ اہتمام عبدالغفار خان کی تیسویں برسی پر منعقدہ باچا خان لکچر میں اپنے خیالات کا اظہار کر رہے تھے۔ انھوں …
شٹر اسٹاک فوٹو انگلش زبان سیکھنے کے حوالے سے دنیا کی مشکل ترین زبانوں میں سے ایک ہے اور اس کی بڑی وجہ اس کے بیشتر الفاظ میں موجود 'سائیلنٹ' ورڈز ہیں۔ اس کی وجہ تو کافی دلچسپ ہے مگر اس سے پہلے آپ یہ انگلش جملہ پڑھیں ' The rogue knight doubted that the asthmatic knave in knickers could climb the castle columns, but when their wrangle wrought chaos on the couple, the knight resigned with the knowledge that their tight-knit friendship wouldn’t succumb to dumb disputes ' ۔ اگر آپ اس مضحکہ خیز جملے کے ہر لفظ کا تلفظ کریں…
Social Plugin