جس زبان کو آج ہم سرائیکی جانتے ہیں ، لگ بھگ سات عشرے پہلے تک علاقائی لہجے میں فرق کی نسبت سے یہ زبان کئی ناموں سے معروف تھی۔ میانوالی ، ڈیرہ اسماعیل خان سے دادو تک دریائے سندھ کے دائیں اور بائیں آباد بلوچ اور کچھ غیر بلوچ قبائل ، کوہ سلمان کے دوسری جانب سبی کے میدانوں تک اور پھر دریائے سندھ کے بائیں کنارے سے اچھرو تھر ( سفید تھر ) کی گہرائی تک اور پنجاب میں ماجھے سے نیچے بہنے والے دریاؤں کے اطراف بستیوں سے راجستھان سے جا ملنے والے چولستان تک سرائیکی کے ہی تو مختلف لہجے سننے کو ملتے ہیں۔ سندھ اور سبی تک اگر یہ بلوچکی تھی تو دامانِ کوہ…
ابصار فاطمہ بچوں کے ساتھ سینکڑوں بار ہونے والی جنسی تشدد سے صرف نظر کر تے ہوئے صرف ایک کے سانحے کے بعد سے ملک میں نظریات کا سیلاب سا آگیا ہے۔ کسی کے لیے قصور وار حکومت ہے کسی کے لیے قانون ساز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے۔ کسی کے خیال میں ساری غلطی صرف والدہ کی تھی۔ کسی کو یہ بیرونی سازش لگتی ہے اور کسی کے خیال میں نازیبا و فحش مواد تک رسائی سب مسائل کی جڑ ہے، کوئی مذہبی رہنماوں کو مورد الزام ٹھہراتا ہے،کوئی آزاد خیال طبقے کو اور کسی کا خیال ہے کہ آگاہی کی کمی ہی بنیادی مسئلہ ہے۔ ہاں ایک بڑی تعداد کا یہ ماننا بھی ہے کہ مرد ذات ہوتی …
محمد شعیب زینب کے بہیمانہ ریپ اور قتل کے بعد متعدد سماجی، سیاسی اور مذہبی حلقے سرعام پھانسیوں، سنگساری اورہاتھ قلم کرنے کے مطالبات کر رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف، چوہدری شجاعت اور رحمان ملک جیسے سرکردہ سیاسی رہنما بھی سرعام پھانسیوں کی مشروط یا غیر مشروط حمایت کر چکے ہیں۔ تشویش ناک امر خیبر پختونخوا اور سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ میں منظور کی جانے والی قراردادیں ہیں جن میں زینب کے قاتلوں کو سرعام پھانسی دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ سرعام پھانسیوں، سنگساری، کوڑے لگانے اور ہاتھ قلم کرنے جیسی غیر انسانی سزاؤں کی اس بڑے پیمان…
شاید آپ کو یاد ہو کہ سنہ 2013 میں صوبہ خیبر پختونخوا میں برسرِ اقتدار آنے کے تھوڑے ہی عرصے بعد تحریک انصاف نے افغانستان جانے والے نیٹو کنٹینروں کو روکنے کے لیے صوبے میں قومی شاہراہوں کے ناکوں پر دھرنے دینے کا فیصلہ کیا۔ پشاور کی رنگ روڈ پر جوشیلے کارکن ہر ٹرک پر چڑھ کے چھان بین کرتے تھے اور کاغذات چیک کرتے تھے۔ چند دنوں بعد یہی کارکن اکتانے لگے اور نیٹو دھرنا پتلا ہوتا چلا گیا۔ اور پھر اچانک ایک دن دھرنا بغیر یہ بتائے ہوا میں تحلیل ہوگیا کہ شروع کیوں ہوا تھا؟ نیٹو ٹرک پہلے بھی چلتے رہے اور آج تک چل رہے ہیں۔ شاید آپ کو یاد ہ…
نبیہ فاطمہ شہرام لاہور والوں کی ایک عادت مشہور ہے، رستہ اکثر غلط بتاتے ہیں۔ اس عادت کی وجہ یہ ہے کہ مشورہ مفت ہے اور ہر بات میں ماہرانہ رائے دینے کا ازحد شوق، موضوع کا بے شک علم نہ ہو۔ جب کوئی معاشرتی مسئلہ ہو تو سب غلط راستہ بتانے کھڑے ہو جاتے ہیں، نا تو موضوع پر تحقیق اور نا ہی تجربہ۔ ہر شخص کا ایک نیا فلسفہ اور اور پھر اس پر طرہ یہ کہ اس پر بحث بے شمار کہ میری بات پتھر پر لکیر ہے۔ ہمارے مردہ ضمیر سمجتے ہیں کہ ایک سانحے پر تبصرہ کرنے سے ہمارا ہر فرض ادا ہو جاتا ہے۔ زینب تو ہم سب کے دل کا چین اپنے ساتھ لے گئی اور دل جیسے مر گیا …
تصویر کے کاپی رائٹ AFP مصر نے جمعرات کو رمسیس دوم کا دیوہیکل مجسمہ قاہرہ کے نئے عجائب گھر میں رکھنے کے لیے منتقل کر دیا ہے۔ مصر کے حکام کا کہنا ہے کہ امید ہے کہ رمسیس دوم کا مجسمہ قاہرہ کے عجائب گھر میں ہونے سے سیاحت کو فروغ ملے گا۔ رمسیس دوم کا 3200 سالہ قدیم دیوہیکل مجسمہ گرینڈ میوزیم میں رکھا گیا ہے۔ امید کی جا رہی ہے کہ کئی سالوں کی تاخیر کے بعد یہ عجائب گھر اگلے ایک سال میں پبلک کے لیے کھول دیا جائے گا۔ اس 83 ٹن وزنی مجسمے کو 400 میٹر کے فاصلے پر خاص طور پر تیار کیے گئے آہنی فریم میں منتقل کیا گیا۔ تصویر کے کاپی رائٹ R…
صوبہ خیبرپختونخوا میں پچھلے کچھ سالوں سے خواجہ سراؤں پر تشدد کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ پچھلے کچھ عرصے کے دوران علیشہ، سپوگمئی اور نجانے کتنے خواجہ سراوں کو بے دردی سے قتل کر دیا گیا۔ اس کے پیچھے کیا عوامل کارفرما ہیں اور پولیس کیا کر رہی ہے؟ دیکھیں پشاور سے عمر فاروق کی رپورٹ۔ بشکریہ اردوVOA
Social Plugin