حامد میر اتوار کے دن چیف جسٹس آف پاکستان کی عدالت میں طلبی ایک غیر معمولی واقعہ تھا۔ چیف جسٹس ثاقب نثار نے اس خاکسار سمیت میڈیا کی اہم شخصیات کو سپریم کورٹ کی لاہور رجسٹری میں طلب کیا تھا۔ طلبی کی وجہ یہ تھی کہ ایک ٹی وی اینکر ڈاکٹر شاہد مسعود نے اپنے پروگرام میں دعویٰ کیا تھا کہ قصور میں زیادتی کے بعد قتل کی جانے والی زینب کے مقدمے میں گرفتار ہونے والے ملزم کے37بنک اکائونٹس ہیں، ملزم کا تعلق ایک ایسے انٹرنیشنل مافیا سے ہے جو بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کی فلمیں بناتا ہے اور اس مافیا کو ایک اہم سیاسی شخصیت کی سرپرستی حاصل ہے جس کا تعلق …
روبینہ فیصل میرے ایک بہت اچھے دوست ہوا کرتے تھے، سال پہلے ان کا انتقال ہو گیا۔ روز کا ساتھ تھا اورروح کا تعلق تھا، اس لیے آج بھی وہ ہر وقت میرے دماغ میں رہتے ہیں۔ ان کے لیے دعائے مغفرت کرتی ہوں، اور ان کی روح سے کبھی کبھار دل کی باتیں کر لیتی ہوں۔ آج جب میڈیا میں چاہے پاکستانی ہو یا کینیڈا کا، ہر طرف جنسی سیکنڈل اور جنسی زیادتیوں کی خبریں پڑھ رہی ہوں تو دل کر رہا ہے اپنے اس دوست سے پو چھوں بتاؤ جو تم کہتے تھے کہ گندا معاشرہ نہیں بلکہ گند منٹو کے ذہن میں تھا اور تم منٹو پڑھ پڑھ کر اتنا ہی گندا سوچتی ہو؟ کاش! گند صرف منٹو اور میرے …
بھارت میں مردم شماری کے دوران ایک اہلکار گھر پر نشان لگا رہا ہے۔ فائل فوٹو واشنگٹن : بھارت میں جب بچے کی پیدائش ہوتی ہے تو بیشتر والدین کو بیٹے کی ہی خواہش ہوتی ہے اور بیٹیوں کی پیدائش پر بہت سے گھرانوں میں خوشی کا اظہار نہیں کیا جاتا۔ بھارتی حکومت نے کہا ہے کہ اس وقت بھارت بھر میں 2 کروڑ 10 لاکھ ایسی بچیاں موجود ہیں جنہیں پیدائش کے بعد سے نظر انداز کر دیا گیا اور بنیادی سہولتوں سے محروم رکھا گیا۔ بھارتی حکومت کی جانب سے آج پیر کے روز معیشت کے بارے میں سالانہ سروے رپورٹ شائع کی گئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ ملک بھر میں بچیوں …
واشنگٹن : کاؤکس برائے آزادیِ صحافت کے شریک سربراہان، ڈیموکریٹ پارٹی کے کیلی فورنیا سے تعلق رکھنے والے ایوان کے رُکن، ایڈم شِف اور ریاست اوہائیو سے تعلق رکھنے والے نمائندے اسٹیو شبوٹ نے ’ریڈیو مشال‘ کا دفتر بند کیے جانے پر اظہارِ تشویش کرتے ہوئے اس کی ’’فوری بحالی‘‘ کا مطالبہ کیا ہے۔ پیر کو جاری ہونے والے ایک اخباری بیان میں، اُنھوں نے کہا ہے کہ ’’ریڈیو مشال کا دفتر بند کرنے کا پاکستانی وزارتِ داخلہ کا حالیہ فیصلہ شدید تشویش کا باعث ہے، جو عوامی خدمت کی نشریات کا ایک ادارہ ہے، جو افغان سرحد سے ملحقہ قبائلی علاقہ جات میں شدت پسند پروپی…
تصویر کے کاپی رائٹ UNKNOWN انسانی حقوق کی ایک وکیل کا کہنا ہے کہ ایک ایرانی خاتون جسے اپنا سکارف اتارنے اور اسے چھڑی پر رکھنے کے جرم میں حراست میں لے لیا گیا تھا ،ان کو رہا کر دیا گیا ہے۔ ایرانی خاتون جس کا نام ظاہر نہیں کیا گیا کی تصاویر سوشل میڈیا پر آنے کے بعد گذشتہ برس دسمبر میں ایران میں حکومت مخالف مظاہرے شروع ہو گئے تھے۔ انسانی حقوق کی وکیل نصرین ستوده کا کہنا ہے کہ انھوں نے سرکاری دستاویزات میں دیکھا ہے کہ مذکورہ خاتون کو رہا کر دیا گیا ہے۔ ایرانی حکام نے اس مسئلے پر ابھی تک کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔ ایران کی سابقہ سی…
جنسی ہراس سے متعلق جرائم کو رپورٹ کرنے سے لے کر مجرم کو سزا دلوانے تک ہر مرحلے پر رکاوٹیں موجود ہیں۔ کیا کڑی سزا صرف معاشرے کے ضمیر کا بوجھ ہلکا کرے گی یا مجرموں کے ہاتھ بھی روکے گی؟ اس بارے میں ہم نے بات کی ڈاکٹر فرح زمان عباسی سے جو مشی گن اسٹیٹ یونیورسٹی کے شعبہ نفسیات میں اسٹنٹ پروفیسر ہیں۔ بشکراردو VOA
پاکستان میں 7 سالہ ننھی بچی زینب کے ساتھ زیادتی اور اُس کے قتل کے واقعے نے معاشرے کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ سرکاری اور غیر سرکاری ادارے ملک بھر میں جاری جنسی زیادتی کی صورت حال کا ازسرنو جائزہ لے رہے ہیں۔ اس بارے میں آئیے دیکھتے ہیں یہ رپورٹ۔ بشکراردو VOA
عبدالستار کاکڑ فائل فوٹو کوئٹہ : بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ میں 13 سالہ لڑکی زیادتی کے بعد قتل کردی گئی۔ وزیر اعلیٰ نے واقعہ کا نوٹس لے کر پولیس کو جلد ملزمان گرفتار کر نے کی ہدایت کردی۔ پولیس حکام کے بقول کو ئٹہ شہر کے نواحی علاقے کلی اسماعیل میں 13 سالہ طیبہ اپنے گھر میں اکیلی تھی جب نا معلوم افراد نے مبینہ طور اُس کے ساتھ زیادتی کی اور اُس کے بعد گلے میں دوپٹے سے پھندا ڈال کر اُسے ہلاک کردیا۔ ملزمان موقع سے فرار ہو گئے۔ پولیس حکام کے بقول طیبہ کے بڑے بھائی نے پولیس تھانے میں رپورٹ درج کرائی ہے کہ وہ اپنے کام کے سلسلے میں گ…
شہزاد ملک بی بی سی اردو ڈاٹ کام، اسلام آباد تصویر کے کاپی رائٹ GETTY IMAGES پاکستان کے وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملک میں بچوں کی فحش (پورنوگرافک) فلمیں بنانے اور اُن کی برہنہ تصاویر انٹرنیٹ پر اپ لوڈ کرنے کے معاملات میں صوبہ پنجاب سب سے آگے ہے خیال رہے کہ قصور میں بچیوں کے ساتھ جنسی زیادتی اور ان کے قتل کے واقعات سامنے آنے کے بعد ایف آئی اے کے ڈائریکٹر جنرل نے بچوں کے جنسی تشدد پر مبنی فلمیں بنانے والوں کے خلاف کارروائی کے لیے ایک دو رکنی ٹیم تشکیل دی ہے جو ملک میں ان واقعات کے سدباب کے لیے اقدامات کرے گی۔ …
Social Plugin