شبھرا گیتا ۔ دہلی تصویر کے کاپی رائٹ بالی ووڈ میں ہیروئین کے نیم عریاں لباس کی ضرورت کیوں یہ بالی وڈ ہے یہاں سیکس کے بارے میں بات کرنا ممنوع ہے۔ لیکن اگر آپ بالی وڈ فلموں کے گانے دیکھیں جہاں ہیروئنیں نیم برہنہ رقص کرتی ہیں، لمبی لمبی سانسیں لے کر ہونٹ چباتی ادائیں کیا ظاہر کرتی ہیں اور اکثر خواتین کے کردار مایوس کرتے نظر آتے ہیں۔ جب بالی وڈ میں خواتین کی عکاسی کی بات کی جاتی ہے تو اس طرح کے مناظر نظروں کے سامنے آ جاتے ہیں۔ در حقیقت نہ صرف بالی وڈ بلکہ تمام بڑی بھارتی فلم صنعتوں میں ہیروئنیں آرائشی سامان کی طرح ہیں۔ ہیرو مرکز…
پراجکتا دھولپ بی بی سی مراٹھی سروس تصویر کے کاپی رائٹ انڈیا کی مغربی ریاست مہاراشٹر میں ایک خانہ بدوش قبیلے سے تعلق رکھنے والے نئے شادی شدہ جوڑوں کو کنوارپن ثابت کرنے کے ٹیسٹ دینے کے خلاف مہم چلائی جا رہی ہے اور اس میں شامل کارکنان کا عزم ہے کہ اس شرمناک عمل کو روکا جائے۔ 22 سالہ انیتا* نے بتایا کہ دو سال پہلے ان کی شادی ایک نہایت تکلیف دہ عمل تھا اور وہ جب بھی اس کے بارے میں سوچتی ہیں ان کی آنکھوں میں آنسو آجاتے ہیں۔ انیتا کا تعلق کنجربھاٹ نامی قبیلے سے ہے جو تقریباً دو لاکھ لوگوں پر مشتمل ہے اور ان میں سے اکثریت مہاراشٹر میں…
تصویر کے کاپی رائٹ امریکی ریاست میشیگن کے ایک جج نے کہا ہے کہ امریکی اولمپکس میں جمناسٹکس کی ٹیم کے سابق ڈاکٹر لیری نیسر نے 265 لڑکیوں کا جنسی استحصال کیا۔ پراسیکیوٹر کا کہنا ہے کہ رواں ہفتے کم سے کم 65 متاثرہ خواتین عدالت میں پیش ہو کر گواہی دیں گے۔ جمناسٹکس ڈاکٹر لیری نیسر کو گذشتہ ہفتے 160 خواتین کے بیانات کے بعد 40 سے 175 برس قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ لیری نیسر کا نشانہ بننے والوں میں اولمپکس گولڈ میڈل جیتنے والی ایلے رائزمین اور جارڈیئن وئیبر بھی شامل ہیں۔ 54 سالہ لیری نیسر کو بچوں کی فحش فلمیں بنانے کی وجہ سے پہلے ہی 60 سا…
شہناز عزیز ایمان فاطمہ · واشنگٹن 24 فروری 2017 کی شام، قصور کی پانچ سال کی بچی ایمان فاطمہ اپنی نانی کے گھر کے باہر گلی میں اپنے سات سالہ کزن عدیل کے ساتھ کھیل رہی تھی۔ اور اس کے بعد وہ گھر واپس نہیں آئی۔ عدیل نے بتایا کہ ’’ایمان فاطمہ کو ان لوگوں نے ایک بوری میں ڈالا اور لے گئے۔‘‘ عدیل نے ہی پولیس کی تحویل میں اس شخص کی شنا خت کی۔ وہ مشتبہ شخص 21 سالہ مدثر تھا، جو ایک فیکٹری میں کام کرتا تھا اور تقریباً دو سال پہلے ہی اپنے گھر والوں کے ساتھ قصور آیا تھا۔ ایمان فاطمہ اپنی والدہ کے ساتھ اس کے بع…
سلمیٰ جیلانی دو دن سے یہ سوال مجھے کچوکے دے رہا ہے جب اچانک ہی ایک ویڈیو کھل جانے پر میں نے نہ آنسو بہائے نہ ہی کسی اور رد عمل کا اظہار کیا بلکہ معمول کے مطابق اسکرول کرتے ہوئے آگے بڑھ گئی حالانکہ میں اپنے آپ کو بہت زود رنج سمجھتی ہوں آخر میں اتنی بے حس کیسے ہو گئی سیاہ سکارف لپیٹے ایک خوب صورت لڑکی اپنے قتل کرنے والے کا نام لیتے ہوئے آخری سانسیں لے رہی تھی اس کی آنکھیں پتھرا رہی تھیں انتہائی دکھ اور اذیت سے بچنے کو میں نے اس معصوم کی آخری فریاد نہ سنی دل شائد پتھر ہو گیا تھا تب ہی کل رات رونما ہونے والے ایک اور واقعے نے مجھ پر کوئی…
اسلام آباد: تھانہ کورال کے علاقے میں 12 سالہ غیرملکی بچے سے بدفعلی کے الزام میں اس کے قاری کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔ ایکسپریس نیوزکے مطابق اسلام آباد میں تھانہ کورال کے علاقے میں 12 سالہ فلپائنی بچے کواس کے معلم نے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا جوگرفتارکرلیا گیا ہے۔ بچے کے والد کی درخواست پرمقدمہ درج کرلیا گیا ہے، جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ بچے کو اس کے معلم نے ہی بدفعلی کا نشانہ بنایا۔ پولیس نے کھنہ پل کے قریب ایک ہوٹل سے ملزم کو گرفتارکیا۔ ملزم کوسخت سیکیورٹی میں عدالت پیش کیا جائے گا۔ واقعے کے حوالے سے والد کا کہنا…
قاسم خان ۔ سعودی عرب سابق ایس ایس پی راؤ انوار سپریم کورٹ کے الٹی میٹم اور ڈیڈ لائن گزرنے کے باوجود تاحال روپوش ہے، ان کا جرم یہ ہے کہ ایک نوجوان نقیب اللہ محسود (مرحوم )کو مبینہ پولیس مقابلے میں مروادیا۔ سنا ہے کہ وہ نوجوان بہت محبِ وطن پاکستانی شہری تھا۔ اپنے چھوٹے بچے کو پاکستان آرمی کا آفیسر بنانے کے خواب دیکھا کرتا تھا۔ خود کو ماڈلنگ کا شوق تھا۔ اُس کی تصاویر کو دیکھنے سے لگتا ہے کہ بھرپور، پرسکون اور پُر امن زندگی کا متوالا تھا۔ کہیں سے بھی دہشتگرد نہیں لگتا۔ مگر وقت کے بے رحم جھانسے اور ظالمانہ نظام زندگی نے دہشتگردی کا ل…
Social Plugin