18 ماہ قبل 24 سالہ سلویٰ اپنی 19 سالہ بہن کے ہمراہ بھاگ گئی تھیں سعودی خاتون رہف محمد القنون کی ڈرامائی کہانی نے سعودی عرب میں خواتین کو درپیش پابندیوں کو ایک بار پر توجہ کا مرکز بنا دیا ہے۔ 18 سالہ رہف محمد القنون نے گذشتہ ہفتے اپنے آپ کو ہوٹل کے ایک کمرے میں بند کرنے اور اپنے آبائی وطن واپس جانے سے بین الاقوامی توجہ حاصل کی تھی۔ انھوں نے سعودی عرب میں اپنے خاندان سے راہ فرار اختیار کی تھی، اور ٹوئٹر پر شروع کی جانے والی مہم کے بعد انھیں کینیڈا میں پناہ مل گئی۔ سعودی عرب میں خواتین کے حقوق کے بارے میں بحث تاحال جاری ہے، سعود…
صفی سرحدی منٹو نے بہت پہلے کہہ دیا تھا، اگر آپ میرے افسانوں کو برداشت نہیں کر سکتے، تو اس کا مطلب یہ ہے کہ زمانہ ہی نا قابل برداشت ہے۔ آج منٹو کی وفات کی چھہ دہائیوں بعد بھی، پاکستان سے وہ زمانہ نہیں گزرا، جس میں منٹو کو برداشت کیا جا سکے۔ پڑوس میں نندیتا داس نے اردو میں لکھنے والے سعادت حسن منٹو پر فلم بنائی، ہمارے یہاں ہوا یہ کہ پہلے سینسر بورڈ نے نندیتا داس کی فلم ’’منٹو‘‘ کی ریلیز پر پاپندی عائد کر دی، اور اب پنجاب کے وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے الحمرا آرٹس کونسل کی انتظامیہ کو یہ کہتے ہوئے، منٹو فیسٹیول کینسل کرا دیا …
محمد حنیف بچپن میں اس کا نام سنا تو وہ شادا بدمعاش تھا کبھی کسی نے یہ نہیں بتایا کہ اس نے کیا بدمعاشی کی ہے۔ ہمارے سکول کالج تک پہنچتے ہوئے وہ چودھری شادا ہو گیا اور آخری چند برسوں میں وہ حاجی سجاد، چوہدری سجاد وغیرہ ہو چکے تھے۔ کچھ مقامی لیجنڈ ایسے ہوتے ہیں جنھیں مقامی لوگوں کی تین نسلیں جانتی ہیں لیکن ضلع سے باہر کوئی بھی نہیں جانتا۔ چوہدری شادا اوکاڑہ کے ایسے ہی لیجنڈ تھے۔ ان کی سیاست کے عروج کا دور اس وقت تھا جب وہ بےنظیر بھٹو کی پہلی حکومت میں ایک کارپوریشن کے ایڈوائزر لگائے گئے۔ انھوں نے ایڈوائزر لگنے کے بعد وہی کیا جو جیال…
تحریم عظیم گزشتہ برس محکمہ زراعت بعض ناقابلِ اشاعت وجوہات کی بناء پر خاصا مقبول رہا۔ اس سال یہ مقبولیت ہماری یونیورسٹیز کے حصے میں آتی معلوم ہو رہی ہے۔ روزانہ ہی کسی نہ کسی یونیورسٹی سے ایسی خبر آتی ہے جو سننے والوں کے چودہ طبق روشن کر دیتی ہے۔ بحریہ یونیورسٹی اس معاملے میں پہلی پوزیشن پر ہے لیکن قوی امید ہے کہ یہ مقام جلد ہی یونیورسٹی آف ایگریکلچر فیصل آباد کے نام ہو جائے گا۔ یونیورسٹی آف ایگریکلچر فیصل آباد کے وائس چانسلر ڈاکٹر ظفر اقبال رندھاوا نے اعلان کیا ہے کہ اس سال یونیورسٹی ویلنٹائنز ڈے کی جگہ سسٹرز ڈے منائے گی۔ اس د…
وسعت اللہ خان تینتالیس سالہ سعادت حسن منٹو کا انتقال چونسٹھ برس پہلے اٹھارہ جنوری انیس سو پچپن کو ہوا۔دو ہزار پانچ میں منٹو کی پچاسویں برسی کے موقعے پر حکومتِ پاکستان نے پہلی بار پانچ روپے مالیت کا منٹو یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کیا۔دو ہزار بارہ میں منٹو کا صد سالہ جشن بھارت میں غیر سرکاری اور پاکستان میں سرکاری طور پر منایا گیا اور اس موقع پر بعد از مرگ ستارہِ امتیاز سے نوازا گیا۔ دو ہزار پندرہ میں سرمد کھوسٹ نے منٹو کے چند شاہکار افسانوںاور حقیقی زندگی کی اپنے طور پر تشریح کرتے ہوئے فیچر فلم بنائی جس نے سینما گھروں میں پانچ کروڑ روپے …
ملیکہ خان سالوں سے سنتے آئے ہیں کہ 14 فروری کومحبت کا عالمی دن منایا جاتا ہے، محبت کرنے والے ایک دوسرے سے تحائف کا تبادلہ کرتے ہیں، اظہار محبت کرتے ہیں اور اس دن کو یادگار بنانے کی ہر طور سعی کرتے ہیں مگر جہاں محبت کرنے والے ہوں اور وہاں محبت کے دشمن نہ ہوں ایسا تو ممکن ہی نہیں، زمانے کا یہ دستور اور چلن صدیوں سے جاری وساری ہے، لوک داستانیں تو پیار کے دشمنوں سے بھری پڑی ہیں اور کہیں یہ دشمنی اتنی آگے بڑھی کے کئی پریمی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے اور ہمیشہ کے لیے داستانوں میں اَمر ہوگئے پاکستان میں بھی چودہ فروری یعنی ”ویلنٹائن ڈے“ کی خوبصو…
Social Plugin