تنہائی کا شکار لوگوں کے
لیے انڈیا میں حیدرآباد کی ایک خاتون نے ایک انوکھا کام شروع کیا ہے۔ انہوں نے خاص
طور پر پچاس سال سے زیادہ عمر کے افراد کے لیے ایک میٹریمونی ویب سائٹ شروع کی ہے
جس کا نام ہے تھوڈو ناڈو۔ تمام مخالفت کے باوجود اب تک اس ویب سائٹ کی مدد سے ڈیڑھ
سو جوڑے شادی کر چکے ہیں۔ بی بی سی نامہ نگار سنگیتم پربھاکر کی رپورٹ۔
بشکریہ بی بی سی اردو