راجیش کھنا
راجیش
کھنہ اصل معنی میں انڈین فلم انڈسٹری کے پہلے سپر سٹار تھے۔
اپنے بالوں کے سٹائل،
بڑے کالر والی شرٹ اور پلکوں کو جھکا کر نگاہوں سے تیر چھوڑنے کی ادا سے انھوں نے
فلموں کے مداحوں کا دل جیت لیا تھا۔
راجیش کھنہ کی زندگی کے
بارے میں ’دی انٹولڈ سٹوری آف انڈیاز فرسٹ سپر سٹار‘ کتاب لکھنے والے یاسر عثمان
نے ایک بار ایک بنگالی خاتون سے پوچھا کہ راجیش کھنہ ان کے لیے کیا اہمیت رکھتے
ہیں۔ یاسر کے بقول اس خاتون نے کہا کہ ’آپ نہیں سمجھیں گے۔ جب ہم ان کی فلم دیکھتے
ہیں تو یہ ویسا ہی ہوتا ہے جیسے ہم ان کے ساتھ ملاقات کر رہے ہوں۔ ہم فلم دیکھنے
کے لیے میک اپ کر کے، بیوٹی پارلر جا کر اور اچھے کپڑے پہن کر جاتی تھیں۔ ہمیں
لگتا تھا وہ پردے پر جب پلکیں جھپکا رہے ہیں یا مسکرا رہے ہیں تو وہ ہمارے ہی لیے
کر رہے ہیں۔‘
انھوں نے بتایا کہ ہال
میں بیٹھی ہر لڑکی کو ایسا ہی محسوس ہوتا تھا۔
یاسر نے بتایا کہ ’ان
کی سفید رنگ کی گاڑی لڑکیوں کی لپسٹک سے لال ہو جاتی تھی اور ان کی گاڑی کی دھول
سے لڑکیاں اپنی مانگ بھر لیا کرتی تھیں۔ یہ سنے سنائے نہیں بلکہ سچے واقعات ہیں۔‘
GETTY
IMAGESداماد اکشے کمار اور اہلیہ ڈمپل
کپاڈیا کے ساتھ راجیش کھنہ
آغاز سے ہی مغرور اور ’لیٹ لطیف‘
راجیش کھنہ کے بارے میں
مشہور تھا کہ وہ ہمیشہ سے ’لیٹ لطیف‘ اور مغرور شخص تھے۔
جب میں نے لوگوں سے
پوچھا کہ کیا وہ شروع سے ہی ایسے تھے تو پتہ چلا کہ ان کی پہلی فلم ’راز‘ کی شوٹنگ
کے پہلے ہی دن انہیں صبح آٹھ بجے بلایا گیا تھا۔ لیکن وہ گیارہ بجے سیٹ پر پہنچے۔
سب حیران تھے کہ یہ تو نیا لڑکا ہے، اپنی شوٹنگ کے پہلے ہی دن اتنا لیٹ کیسے ہو سکتا
ہے؟ سب انہیں گھور کر دیکھ رہے تھے۔ کچھ سینیئر لوگوں نے انہیں ڈانٹا بھی۔ راجیش
کھنا نے کہا کہ ’دیکھیے ایکٹنگ اور کریئر کی ایسی کی تیسی۔ میں کسی بھی چیز کے لیے
اپنا لائف سٹائل نہیں بدلوں گا۔‘ اس تیور کے ساتھ دو ہی باتوں کے امکان ہوتے ہیں،
یا تو انسان بہت اوپر جاتا ہے یا بہت نیچے۔
ARADHANA
FILM POSTERفلم آرادھنا نے راجیش کھنہ کو
راتو رات سٹار بنا دیا
آرادھنا سے ملی مقبولیت
جس فلم نے راجیش کھنہ کو مشہور بنا دیا وہ تھی شرمیلا ٹیگور کے
ساتھ ’آرادھنا‘۔ یوں تو یہ فلم شرمیلا ٹیگور کے لیے بنائی گئی تھی لیکن اس سے
زیادہ مدد راجیش کھنہ کو ملی۔
یاسر عثمان بتاتے ہیں کہ ’اس فلم میں راجیش کھنہ کا چھوٹا سا کردار تھا۔ وہ شرمیلا ٹیگور
کے شوہر بنے تھے جو فلم کےآغاز میں ہی وفات پا جاتے ہیں۔ لیکن
جیسے جیسے فلم کی شوٹنگ آگے بڑی یہ طے ہوا کہ شرمیلا ٹیگور کے بیٹے کا کردار بھی
راجیش کھنہ کو ہی دیا جائے۔‘
’
دا انٹولڈ سٹوری آف انڈین سپر سٹار‘ لکھنے والی یاسر عثمان کے ساتھ
بی بی سی سٹوڈیو میں ریحان فضل
’شروع میں کہانی کا اہم
کردار ماں کا تھا۔ لیکن فلم کے ختم ہونے تک راجیش کھنہ کا ڈبل رول ہو چکا تھا۔ فلم
کا پرموشن اس طرح کیا گیا جیسے وہ شرمیلا ٹیگور کے لیے مدر انڈیا فلم جیسی اہمیت
رکھتی ہو۔ لیکن پریمیئر پر فلم دیکھ کر باہر نکلنے والے شرمیلا ٹیگور کی بجائے اس
لڑکے کی بات کر رہے تھے۔‘
راجیش کھنہ نے ایک
انٹرویو میں بتایا تھا کہ ’میں شو شروع ہونے سے پہلے سب سے ہیلو بول رہا تھا۔ کوئی
جواب تک نہیں دے رہا تھا۔ شو کے بعد وہی لوگ مجھے ڈھونڈتے ہوئے آئے۔ میں تب تک
ہوٹل چلا گیا تھا۔ مجھے ہوٹل سے بلایا گیا کہ آئیے آپ کے بارے میں پوچھا جا رہا
ہے۔‘
اس کے بعد انہوں نے
مسلسل 13-14 ہٹ فلمیں دیں۔ ایسی مثال آج تک انڈین فلموں میں نہیں ملتی۔
عثمان بتاتے ہیں کہ اس
زمانے میں سوشل میڈیا تھا اور نہ ہی ٹی وی چینلز، ایسے میں ایک لڑکے کا لوگوں کے
دلوں پر قبضہ کر لینا کوئی معمولی بات نہیں تھی۔ ان کی ہر فلم ہٹ اور بلاک بسٹر ہو
رہی تھی۔
بڑے بڑے تھئیٹرز میں چھ
سات مہینے صرف راجیش کھنہ کی فلمیں چلتی رہیں۔
GETTY
IMAGESفلموں کے مصنف سلیم خان
ہندی فلموں کے مشہور
مصنف سلیم خان نے بتایا کہ راجیش کھنہ کے لیے لوگوں میں ایسی دیوانگی تھی جو انہوں
نے اس سے پہلے کبھی دیکھی نہ اس کے بعد۔
ان کا خیال ہے کہ ’لوگ
راجیش کھنا میں خود کو دیکھتے تھے۔ ان کی مسکراہٹ لڑکیوں کو اپنی طرف کھینچتی تھی۔
ان کی آواز تو اچھی تھی ہی، ان کی فلموں کے گانے بھی بہت عمدہ ثابت ہوئے۔‘
GETTY
IMAGESاداکارہ انجو مہیندرو کی راجیش
کھنہ سے گہری دوستی تھی
انجو مہیندرو سے رشتہ
یوں تو راجیش کھنہ پر
مرنے والی لڑکیوں کی کمی نہیں تھی لیکن ان کی سب سے نزدیکی دوست تھیں اداکارہ انجو
مہیندرو۔ یاسر عثمان نے بتایا کہ ’انجو ان کی زندگی میں تب سے تھیں جب وہ فلمیں
حاصل کرنے کے لیے مشکلات سے گزر رہے تھے۔ انجو نے ان کا بہت ساتھ دیا۔ انجو بھی ان
دنوں سٹرگل کر رہی تھیں۔ جب وہ سٹار بن گئے تب وہ انجو کے گھر جایا کرتے تھے۔ گھر
کے باہر کھڑی گاڑی کو سکول کی لڑکیاں گھیر کر کھڑی ہو جاتی تھیں۔ اور پھر راجیش
کھنہ اور انجو کے رشتوں میں دراڑ آ گئی۔
وہ بہت بڑے سٹار بن گئے
لیکن چاہتے تھے کہ انجو بھی ان کے ساتھ ایک سٹار کی طرح پیش آئیں۔ لیکن انجو کہتی
تھیں کہ ’میرے لیے تو وہ وہی پرانے شخص تھے، لیکن وہ چاہتے تھے کہ میں ان کے ساتھ
اس طرح پیش آؤں جس طرح سٹار کے ساتھ پیش آیا جاتا ہے۔ میرے لیے یہ ممکن نہیں تھا۔‘
راجیش کھنہ کو اپنے ارد
گرد تعریف کرنے والوں کی بہت چاہ تھی۔ انجو کو ان کے بارے میں جو بات غلط لگتی تھی
وہ ان سے کہہ دیا کرتی تھیں۔ لیکن کامیابی حاصل ہونے کے بعد وہ انجو کو کم وقت
دینے لگے۔
GETTY
IMAGESبعد میں راجیش کھنہ ڈمپل کپاڈیا
سے ملے اور ان سے فوراً شادی کر لی
یاسر نے بتایا کہ ’چند
روز بعد ہی راجیش کھنہ کی زندگی میں ڈمپل کپاڈیا آئیں۔ وہ عمر میں بہت چھوٹی تھیں۔
تین چار دنوں کے اندر انہوں نے ڈمپل سے شادی کا فیصلہ کر لیا۔ انجو کو اس بارے میں
بہت بعد میں پتہ چلا۔‘
جب راجیش کھنہ کی بارات
بمبئی کے باندرا علاقے سے جوہو جا رہی تھی تو انہوں نے بیچ میں ہی راستہ بدل لیا۔
وہ بارات کو انجو کے گھر کے سامنے سے لے گئے۔ شاید راجیش کھنا کی شخصیت میں ہمیشہ
سے یہ بات شامل تھی کہ ’میں بتاتا ہوں میں کیا چیز ہوں۔‘ یہ الگ بات ہے کہ بعد میں
ان کی انجو سے دوبارہ دوستی ہو گئی تھی۔‘
JUNIOR
MEHMOODاداکارہ ممتاز کے ساتھ راجیش
کھنہ
کہا جاتا ہے کہ راجیش
کھنہ اپنی کامیابی کو ٹھیک سے سنبھال نہیں پائے۔
یاسر عثمان نے بتایا کہ
’ناکامی سے زیادہ کامیابی نے لوگوں کو برباد کیا ہے۔ کامیابی دہرا نشہ ہے۔ کامیابی
کے ساتھ بہت دولت بھی آتی ہے۔ اس کی زیادتی ہوتی ہے تو انسان لڑکھڑا کر گر بھی
سکتا ہے۔ کامیابی کو ہضم کرنا مشکل ہوتا ہے۔‘
راجیش کھنہ بھی توازن
نہیں رکھ پائے۔ وہ کامیابی بڑھنے کے ساتھ ساتھ مغرور ہوتے چلے گئے۔
NAMAK
HARAAM FILM امیتابھ بچن کی کامیابی نے راجیش
کھنہ کو دھچکا پہنچایا
فلموں میں ’اینگری ینگ میں‘ کا دور
فلموں میں اینگری ینگ
میں کا دور شروع ہوتے ہی رومانوی کردار ادا کرنے والے اداکار مشکل میں آ گئے۔
راجیش کھنہ نے چند ایسی فلموں میں کام کیا جنہوں نے ان کے کریئر کو بہت نقصان
پہنچایا۔ یاسر عثمان کہتے ہیں کہ ’دور بدل رہا تھا، لوگ رومانس سے ایکشن کی طرف جا
رہے تھے۔ اسی وقت زنجیر آ گئی۔ اس کے بعد شولے اور دیوار۔ غصے والے کردار ابھرنے
لگے۔ راجیش کھنا رومانوی فلموں کے ایکٹر تھے۔‘
اچانک فلموں کا ٹرینڈ
بدلنے سے وہ ڈیپریشن میں چلے گئے۔ فلم نمک حرام کے ایک سین میں امیتابھ بچن کے لیے
تھئیٹر میں ویسا ہی شور ہوا جیسا راجیش کھنہ کے لیے آرادھنا کے وقت ہوا تھا۔ لوگ
امیتابھ بچن جیسا ہیئر سٹائل بنوانے لگے۔ جب راجیش کھنہ کے بالوں کا سٹائل دو روپے
میں کٹ رہا تھا تبھی امیتابھ بچن کا تین روپے میں کٹنے لگا تھا۔