تصویر کے کاپی رائٹGETTY IMAGES
گذرنے
والا ہر سال جہاں اپنے اچھے، برے یا پھر کھٹے میٹھے تجربات کے نشان چھوڑ جاتا ہے
وہیں نیا سال نئی امیدوں، خواہشات اور نئے جوش کو بھی جنم دیتا ہے تاہم بالی وڈ کا
یہ سال کافی ہلچل مچا کر جا رہا ہے۔
اس سال جہاں کئی بڑی
بڑی ہیروئنز شادی کے بندھن میں بندھیں وہیں بڑے بڑے سٹارز کی بڑے بڑے بجٹ والی
فلموں کو باکس آفس نے باہر کا راستہ دکھایا جبکہ چھوٹے بجٹ اور ایسے ہیرو اور
ہیروئنز کی فلموں نے باکس آفس پر قدم جمائے رکھے جو ابھی سٹارز کے لقب سے نا آشنا
تھے۔
رنبیر کپور کی فلم
’سنجو‘، رنویر سنگھ اور دپیکا کی فلم ’پدماوت‘ کے علاوہ انڈسٹری کے تینوں خان رواں
برس کوئی کامیاب فلم نہیں دے پائے۔
سلمان خان کی ’ریس
تھری‘، عامر خان کی ’ٹھگز آف ہندوستان‘ اور اب شاہ رخ خان کی فلم ’زیرو‘ باکس آفس
پر بلکل زیرو ثابت ہوئی یہ اور بات ہے کہ ان میں سے زیادہ تر فلموں نے 100 کروڑ سے
زیادہ کا بزنس کیا کیونکہ ان تینوں کا نام ہی عوام کو تھیئٹر تک لانے کے لیے کافی
ہوتا ہے۔
اس کے برعکس ایو شمان
کھرانہ کی فلم ’بدھائی ہو‘، راجکمار راؤ اور شردھا کپور کی فلم ’ستری‘ اور اکشے
کمار کی فلم ’پیڈمین‘ نے عوام کا دل جیت لیا۔
تصویر کے کاپی رائٹGETTY IMAGES
دوسری جانب ’می ٹو‘ کی
مہم نے بالی وڈ کو ہلا کر رکھ دیا اور اس میں کئی بڑے بڑے نام بھی بے نقاب ہوئے۔
جن افراد کے نام ’می
ٹو‘ مہم میں سامنے آئے ان میں ٹی وی اور فلموں میں انتہائی پر وقار اور سب سے شریف
کردار نبھانے والے آلوک ناتھ کے ساتھ ساتھ فرح خان کے بھائی اور نامور فلمساز ساجد
خان، سبھاش گھئی، گلوکار انو ملک جیسے بڑے نام بدنام ہوئے۔
ان افراد کے خلاف کچھ
خواتین نے جنسی طور پر حراساں کیے جانے کے سنگین الزامات عائد لگائے اور انڈسٹری
نے ان الزامات کی روشنی میں ان شخصیات کے ساتھ کام کرنے سے انکار کیا۔
تصویر کے کاپی رائٹRAINDROP MEDIA
اسی سال کئی نئے رشتے
بھی بنائے گئے جن میں پرینکا چوپڑا اور نک جونز، دپیکا پاڈوکون اور رنویر سنگھ،
سونم کپور اور آنند آہوجہ کے ساتھ ہی کرکٹر ویراٹ کوہلی اور انوشکا شرما نے شادی
کی جبکہ عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور نے اپنے رشتے کو قبول کیا لیکن ارجن کپور اور
ملائکہ اروڑہ جو اب خان نہیں رہیں ساتھ تو نظر آ رہے ہیں لیکن کچھ کہنے سے گریز
کرتے ہیں یعنی صاف چھپتے بھی نہیں اور سامنے آتے بھی نہیں۔