باپ بننے کے خواہشمند مردوں کو کتنی عمر تک یہ خواہش پوری کر لینی چاہیے؟


یونیورسٹی کالج لندن کے سائنسدانوں نے مردوں کو بتایا ہے کہ وہ باپ بننے کے خواہش مند ہیں تو زیادہ سے زیادہ سے زیادہ 40 سال کی عمر تک بچے پیدا کر لیں۔ اس سے زائد عمر میں جا کر مردوں کے بانجھ ہو جانے کا خطرہ کئی گنا بڑھ جاتا ہے۔

سائنسدانوں نے یہ وارننگ  4200 مردوں پر کی جانے والی تحقیق کے نتائج میں کی ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ جن مردوں کی عمر 50 سال سے زائد ہو جائے، انہیں اولاد کے حصول میں انتہائی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، حتیٰ کہ آئی وی ایف کے ذریعے بھی ان کے سپرمز بچہ پیدا کرنے کی صلاحیت کھو چکے ہوتے ہیں۔

اس تحقیق میں ثابت ہوا کہ 35سال کی عمر کے مردوں کی نسبت 51 سال کی عمر کے مردوں میں بچہ پیدا کرنے کی صلاحیت  34 فیصد کم ہو جاتی ہے۔ تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ ڈاکٹر گے مورس کا کہنا تھا کہ ”بڑھتی عمر کے ساتھ ساتھ مردوں کے سپرمز کی مقدار اور معیار دونوں گرنا شروع ہو جاتے ہیں اور 50 سال کی عمر کو پہنچ کر ان میں ایک تہائی سے زائد کمی واقع ہو چکی ہوتی ہے، چنانچہ اس عمر میں بچہ پیدا کرنا بہت مشکل ہوجاتا ہے۔