بالی وُڈ: فلم شعلے کے ’کالیا‘ کا انتقال


وجو کھوٹے

Getty Images

بالی وڈ کی مشہور فلم شعلے میں ’کالیا‘ کا کردار ادا کرنے والے اداکار وِجو کھوٹے 78 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔

وجو کھوٹے کافی عرصے بیمار تھے اور پیر کی صبح ممبئی میں اپنے گھر میں انہوں نے آخری سانس لی۔

ان کی بھانجی اداکارہ بھاونا بلساور نے بی بی سی کو بتایا کہ ہسپتال میں کچھ عرصہ داخل رہنے کے بعد وہ حال ہی میں گھر واپس لوٹے تھے۔

ہندی کے علاوہ وہ مراٹھی فلموں میں بھی اچھی اداکاری کے لیے مشہور تھے۔ ان کی موت پر بالی وڈ میں ہر سطح پر گہرے رنج اور غم کا اظہار کیا گیا۔ 

وجو کھوٹے

Getty Images

اداکارہ ٹسکا چوپڑا نے سوشل میڈیا میں کہا کہ شعلے میں ان کا کالیا کا کردار کبھی بھولا نہیں جا سکتا۔

https://twitter.com/tiscatime/status/1178526433410457600

فلم شعلے سے پہچان ملی

’سرکار میں نے آپ کا نمک کھایا ہے‘۔

شعلے میں ان کا کردار انتہائی مختصر تھا لیکن وہ اتنا مشہور ہوا کے تمام عمر لوگوں نے اسی کردار سے وجو کھوٹے کو پہچنانا۔

1994 میں ہدایت کار راجکمار سنتوشی کی فلم ’انداز اپنا اپنا‘ میں اہم کردار عامر خان اور سلمان کے تھے لیکن اس فلم میں ایک کردار ’رابرٹ‘ بھی تھا ججس کا ڈائیلاگ ’مسٹیکنلی مسٹیکن‘ اتنا مشہور ہوا کہ آج بھی لوگوں کی زبان پر ہے۔

https://twitter.com/KRKBoxOffice/status/1178522267913003009

وجو کھوٹے نے ہندی اور مراٹھی کے بہت سے ٹی وی ڈراموں میں بھی کام کیا۔ آخری بار انہوں نے 2018 میں فلم میں کام کیا۔ ان کی مشہور فلموں میں ’قیامت سے قیامت تک‘، ’گول مال 3‘، ’چائنا گیٹ‘ اور ’قرض‘ بھی شامل ہیں۔