ہالی ووڈ کی معروف اداکارہ لنڈسے لوہان نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے ساتھ تعلق کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اداکارہ لنڈسے لوہان نے ایک انٹرویو کے دوران اپنی ذاتی زندگی پروشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ” مجھے ایک لڑکے نے دھوکہ دیا تھا “۔ سوشل میڈیا پر یہ افواہیں گردش کر رہی تھیں کہ لنڈسے لوہان اور محمد بن سلمان ایک دوسرے کو پسند کرتے تھے تاہم بعدا زاں ان کے درمیان علیحدگی ہو گئی تاہم اداکارہ نے ایسی تمام خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا ہے۔
اداکارہ لنڈسے لوہان کی جانب سے جب اپنے بوائے فرینڈ کے ساتھ بریک اپ کا اعلان کیا گیا تو ان کے مداحوں نے خود سے فرض کر لیا تھا کہ وہ سعودی ولی عہد کے بارے میں بات کر رہی ہیں تاہم اداکارہ کے مطابق حقیقت میں ایسا کچھ بھی نہیں تھا۔ اداکارہ نے ان تمام افواہوں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا محمد بن سلمان سے کبھی کوئی تعلق نہیں رہا۔ ایک ریڈیو انٹرویو میں لنڈسےنے بغیر اپنے بوائے فرینڈ کا نام لیتے ہوئے کہا کہ میں کسی کو پسند کرتی تھی لیکن آج ہی ہمارا رشتہ ختم ہو گیا، البتہ کوئی نہیں جانتا کہ وہ کون ہیں۔ لنڈسے لوہان نے اس شخص کا نام بتانے سے انکار کر دیا۔
غیر ملکی ویب سائٹ کی جانب سے ایک رپورٹ شائع کی گئی جس میں دعویٰ کیا گیا کہ لنڈسے لوہان اور محمد بن سلمان کو کئی مرتبہ ایک ساتھ دیکھا گیا جبکہ یہ دونوں ولی عہد کے ذاتی طیارے میں بھی سفر کرتے ہیں۔ اس حوالے سے اداکارہ کے مینجر کا کہنا تھا کہ لنڈسےاور محمد بن سلمان کی صرف ایک مرتبہ ملاقات ہوئی اور اس بات کو بھی ایک سال گزر چکا ہے۔ وہ ملاقات بھی ”فارمولا ون گرینڈ پری ریس“ کے موقع پر ہوئی تھی۔ اس وقت لنڈسےصرف اپنے کیریئر پر فوکس کرنا چاہتی ہیں۔