سویڈن سے آنے والی اداکارہ ایلی ایورام کا انکشاف: فلم ڈائریکٹر میرے ساتھ سونا چاہتا تھا


سویڈن سے فلم کریئر بنانے کے لئے بھارتی انڈسٹری میں آنے والی اداکارہ ایلی ایورام نے کاسٹنگ کاؤچ کے حوالے سے سنسنی خیز انکشاف کیا ہے کہ ایک فلم ڈائریکٹر نے ان کے ساتھ جنسی تعلق بنانے کی خواہش ظاہر کی۔

ایلی نے انکشاف کیا کہ کیسے غیر ملکی پسمنظر کے باعث انہیں انڈسٹری میں کافی پریشانی اٹھانا پڑی۔ اداکارہ ایلی ایورام نے انکشاف کیا ہے کہ کیسے ایک ڈائریکٹر نے ان سے اس انداز میں ہاتھ ملایا جس کا مطلب تھا کہ وہ ان کے ساتھ سونا چاہتا ہے۔

ایک خصوصی انٹرویو میں ایلی نے انکشاف کیا کہ غیر ملکی ہونے کی وجہ سے وہ جنسی استحصال کے بہت سے اشاروں کو سمجھ نہیں پائیں۔ ایلی نے بتایا کہ انہیں انڈسٹری میں ان کے قد، ان کی دانتوں اور ان کے لمبے بالوں کو جواز بنا کر ستایا گیا۔ ان سے کہا گیا کہ انہیں وزن کم کرنے کی ضرورت ہے۔ ایلی نے کہا کہ انہیں اپنے بالوں سے خاص پیار تھا لیکن انہیں صلاح دی گئی کہ اپنے بال کٹوا لیں ورنہ وہ آنٹی جیسی لگتی ہیں۔

ایلی نے اس انٹرویو میں بتایا، ‘ایک ڈائریکٹر سے ملنے کے بعد میں ان سے ہاتھ ملا کر باہر جانے لگی۔ میں نے دیکھا کہ انہوں نے ہاتھ ملانے کے ساتھ ہی اپنی انگلی سے میری ہتھیلی کو کھرچا۔ میں کچھ سمجھ نہیں پائی۔ پھر میں نے اپنی ایک سہیلی سے پوچھا کہ کیا ہندستان میں ہاتھ ملانے کا یہ کوئی نیا طریقہ ہے؟ اس پر میری سہیلی نے کہا کیا اس نے سچ میں ایسا کیا؟ تب اس نے بتایا کہ اس کا مطلب ہوتا ہے کہ وہ تمہارے ساتھ سونا چاہتا ہے۔ ایلی نے کہا کہ یہ سن کر میں حیران رہ گئی اور ہر اس انسان کو یاد کرنے لگی جس نےمجھ سے ہاتھ ملایا تھا۔