سائنسدانوں نے مردانہ طاقت میں اضافے کا لذیذ نسخہ معلوم کر لیا


یونیورسٹی آف ایتھنز کے سائنسدانوں نے 18 سے 35 سال کی عمر کے 83 مردوں پر ایک تحقیق کے نتیجے میں خشک میوہ جات کا ایک حیران کن فائدہ بتا دیا ہے۔ 

سائنسدانوں نے ان مردوں کی جنسی صحت کے ٹیسٹ کئے اور پھر ان کو دو گروپوں میں تقسیم کر کے ایک گروپ کو معمول کی خوراک جاری رکھنے کو کہا اور دوسرے گروپ کو معمول کی خوراک کے ساتھ روزانہ دو مٹھی خشک میوہ جات کھانے کی ہدایت کی۔

دوسرے گروپ کے لوگ معمول کی خوراک کے ساتھ 60 گرام بادام، اخروٹ اور ہیزل نٹ کھاتے رہے۔ 14 ہفتے کے بعد دونوں گروپوں کی جنسی صحت کے دوبارہ ٹیسٹ کیے گئے جن میں معلوم ہوا کہ خشک میوہ جات کھانے والے گروپ کے مردوں کی جنسی قوت دوسرے گروپ کے مردوں سے کئی گنا بڑھ گئی تھی۔ سائنسدانوں نے نتائج میں بتایا ہے کہ خشک میوہ جات سے نظام دوران خون بہتر ہوتا ہے جو کہ مردوں کی جنسی صحت کے لیے بھی ناگزیر ہے۔ خشک میوہ جات کھانے سے ان مردوں کے دل کی بیماریوں میں مبتلا ہونے کے امکانات بھی دوسروں کی نسبت کہیں کم ہو گئے۔