نامور اداکارہ و میزبان فضا علی نے ایک پروگرام میں انکشاف کیا ہے کہ معروف مذہبی اسکالر، ٹی وی میزبان و اینکر پرسن عامر لیاقت حسین نے شو کے دوران اُنہیں اپنی اہلیہ کے سامنے ایک مرتبہ پھر شادی کی پیشکش کی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ فضا علی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں میزبان نے اُن سے سوال کیا کہ ’آپ کے شو میں عامر لیاقت نے اپنی دوسری بیوی طوبیٰ کے سامنے اظہار کیا تھا کہ وہ آپ کے ساتھ شادی کے خواہشمند تھے تاہم آپ نے انہیں منع کر دیا تھا، آپ کے منع کرنے کی وجہ کیا تھی؟
سوال کا جواب دیتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ عامر لیاقت نے طوبیٰ کے سامنے تو ابھی کہا لیکن وہ میرے ساتھ شادی کی خواہش کا اظہار بہت پہلے کرچکے تھے۔ فضا علی نے کہا عامر صاحب بہت اچھے اور صاف دل کے انسان ہیں اور جو وہ سوچتے ہیں وہ کہہ دیتے ہیں۔
کالم اور بلاگز واٹس ایپ پر حاصل کرنے کے لیےبلاگ کا گروپ جوائن کریں۔