کیا آپ نے فون فروخت کرنے سے پہلے ڈیٹا محفوظ کر لیا؟

بہت سے ایسے واقعات سننے کو ملتے ہیں کہ فون فروخت کیا اور آپ کا ڈیٹا لیک ہوگیا۔ مطلب آپ نے جس ڈیٹا کو محفوظ رکھنے کے لیے اچھے سکیورٹی فیچرز والا فون خریدا وہی ڈیٹا خود ہی غیرمحفوظ ہاتھوں میں دے دیا۔
 
اس صورتحال سے بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
یاد رہے کہ آئی فون کو اپنے ہاتھوں سے توڑ دینے کے علاوہ کوئی اور طریقہ کار اس چیز کو سو فیصد یقینی نہیں بنا سکتا کہ آپ کے ڈیٹا تک کوئی اور رسائی حاصل نہ کرپائے۔
ڈیلیٹ کیے ہوئے ڈیٹا کو بہرحال درست ٹولز استعمال کرکے ریکور بھی کیا جاسکتا ہے۔
تین معروف آپریٹنگ سسٹمز والے فونز کی مکمل طور پر صفائی کے طریقے درج ذیل ہیں۔
پہلا کام
ڈیٹا کو کونٹیکٹس سمیت کسی دوسری جگہ محفوظ کرلیں۔
اپنا سم کارڈ اور کوئی بھی بیرونی سٹوریج ڈیوائس مثلاً ایس ڈی کارڈ وغیرہ علیحدہ کرلیں۔
تمام سوشل میڈیا اور ای میل سروسز سے لاگ آؤٹ کرلیں اور ان ایپس کا ڈیٹا ڈیلیٹ کردیں۔

اگر فون 5.0 لالی پاپ یا بعد کا ہے تو اِس پر فیکٹری ری سیٹ پروٹیکشن ایکٹِو ہو سکتا ہے۔ فوٹو: پکسا بے
اینڈرائیڈ فونز کا طریقہ کار
اگر آپ کا فون 5.0 لالی پاپ یا اس کے بعد کا ہے تو اس پر فیکٹری ری سیٹ پروٹیکشن ایکٹو ہوسکتا ہے۔
اگر ایسا ہو تو کوئی نیا صارف مطلب فون کا نیا مالک جب فیکٹری ری سیٹ کے بعد فون ایکٹویٹ کرنے کی کوشش کرتا ہے تو وہ تب تک ناکام رہتا ہے جب تک اس مین پہلے سے استعمال کیے گئے گوگل اکاؤنٹ سے انٹر نہیں ہوتا، تو اس فیچر کو ڈی ایکٹویٹ کردیں۔
اگر فون 5.0 لالی پاپ سے پہلے کا ہے تو پہلے تین اقدامات کو نظرانداز کریں
لاک سکرین آف کریں، مطلب سیٹنگز > سکیورٹی/لاک سکرین سکیورٹی > سکرین لاک اوور کو Nope  کردیں۔ گوگل اکاؤنٹ کو ڈیلیٹ کردیں۔
سیم سنگ ڈیوائس ہے تو سیم سنگ اکاؤنٹ کو بھی ڈیلیٹ کردیں۔ 
اس کے بعد فون کے ڈیٹا کو انکرپٹ کریں۔ مطلب سیٹنگز > سکیورٹی > انکرپٹ فون سلیکٹ کریں۔ اب فیکٹری ری سیٹ کرلیں۔
اس کے بعد موبائل میں فیک ڈیٹا اپ لوڈ کریں مطلب کوئی بھی ایسی ویڈیوز اور تصاویر جو آپ سے متعلقہ نہ ہوں موبائل میں اپ لوڈ کردیں۔
ایک مرتبہ پھر سے فیکٹری ری سیٹ کردیں۔ اس سے آپ کا ڈیٹا ریکور ہوکر تلاش کرنا بہت مشکل ہوجائے گا۔
آئی او ایس فونز مطلب آئی فونز ایپل ڈیوائسز آئی او ایس فائیو کے بعد آئے ان سب میں پاسکوڈ سیٹ کرنے پر ہارڈ ایئر انکرپشن ہوتی ہے اور جب آپ درج ذیل اقدامات کے ساتھ فون سے ڈیٹا ڈیلیٹ کرتے ہیں تو سکیورٹی کی بھی تبدیل ہوجاتی ہے۔
پہلے اپنی ڈیوائس کے ساتھ منسلک دوسری ڈیوائسز کو ان پیئر کریں مطلب ایپل واچ وغیرہ اور فائنڈ مائی آئی کو آف کردیں۔
آئی میسیج، ایپ سٹور وغیرہ کو بند کردیں اور سائن آؤٹ کردیں۔ مطلب سیٹنگز > میسیج > آئی میسیج والی آپشن کو آف کردیں اور ایپل آئی ڈی سے سائن آؤٹ کے لیے سیٹنگز > آئی ٹیونز اینڈ ایپ سٹور > اپلائیڈ ای میل ایڈریس کو سلیکٹ کریں اور سائن آؤٹ کردیں۔ دیگر سروسز جیسے فیس بک، ٹوئٹر وغیرہ سے بھی سائن آؤٹ کریں۔
آئی کلاؤڈ سے مکمل طور پر سائن آؤٹ کریں اس کے لیے آئی او ایس 10.3 اور بعد کے ورژنز میں سیٹنگز > صارف کا نام > سائن آؤٹ کردیں۔
اپنی ڈیوائس کا سیریل نمبر بھی اپنے ایپل اکاؤنٹ کی پروفائل سے ڈیلیٹ کردیں۔

فونز کی طرح لیپ ٹاپ کا ڈیٹا بھی کسی دوسری جگہ محفوظ کر لیں۔ فوٹو: پکسا بے
ونڈوز فونز میں بھی فون کو کلین کرنے کا بہترین طریقہ فون کو فیکٹری ری سیٹ کرکے ڈمی ڈیٹا انٹر کر کے پھر سے فیکٹری ری سیٹ کردینا ہی ہے۔
لیپ ٹاپس کی صفائی
فونز کی طرح لیپ ٹاپ کا ڈیٹا بھی کسی دوسری جگہ محفوظ کرلیں اور پی سی (لیپ ٹاپ/پرسنل کمپیوٹر) کو ری سیٹ کردیں۔
آگے جاکر ریمووایوری تھنگ کا انتخاب کریں
ایڈیشنل سیٹنگز > چینج سیٹنگز > ڈیٹا اریزر کو آن کردیں اور اگلے سٹیپس کا انتخاب کرتے ہوئے پی سی کو ری سیٹ کردیں۔
کالم اور بلاگز واٹس ایپ پر حاصل کرنے کے لیےبلاگ کا گروپ جوائن کریں۔