حریم شاہ کی ویڈیوز کا دعویٰ کرنے والا بھولا ریکارڈ پراسرار مشن پر دبئی پہنچ گیا


پاکستانی سوشل میڈیا کی متنازع شخصیات بھولا ریکارڈ اور حریم شاہ اس وقت ایک دوسرے کے آمنے سامنے ہیں۔ بھولا ریکارڈ نے نازیبا ویڈیوز لیک کرنے کی دھمکی دی ہے تو حریم شاہ نے جیل بھجوانے کی جوابی دھمکی دی ہے۔ دونوں کی اس کش مکش میں شیخ رشید اور پی ٹی آئی کی قیادت سے توجہ ہٹ گئی ہے۔

اس دوران اطلاع ملی ہے کہ بھولا ریکارڈ دبئی پہنچ چکا ہے۔ بھولا نے اپنے فیس بک پیج پر لوکیشن دی ہے جس کے مطابق وہ اس وقت دبئی کے برج الخلیفہ میں موجود ہے۔ بھولا ریکاڑد کے کچھ شناسا حلقوں کے مطابق بھولا کسی پراسرار مشن پر ہے۔

خیال رہے کہ حریم شاہ اور ان کی قریبی دوست صندل خٹک بھی دبئی میں ہی مقیم ہیں اور وہاں مبینہ طور پر کسی فرم میں ملازمت کرتی ہیں۔