وینا ملک نے حریم شاہ کو صحافی سید طلعت حسین کی بہن قرار دے دیا


ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کے نام سے منسوب ایک ٹویٹر اکاونٹ پر عمران خان کی ویڈیو لگانے کی دھمکی دی گئی۔

اسی دھمکی کی خبر دیتے ہوئے سینئر صحافی سید طلعت حسین نے ٹویٹ کیا کہ ’ٹک ٹاک لڑکی حریم کی شیخ رشید ویڈیوجاری کرنے اور بیہودہ ویڈیو بھیجنے کے الزام کے بعد عمران خان کی ویڈیو لگانے کی دھمکی،ٹویٹ کرنے کے بعد ڈیلیٹ کردی۔‘

طلعت حسین کے ٹویٹ پر متعدد دوسرے افراد کے ہمراہ اداکارہ وینا ملک بھی بحث میں کود پڑیں۔ انہوں نے طلعت کے ٹویٹ کو شیئر کرتے ہوئے تبصرہ کیا کہ ’یو ٹیوب پر فلاپ شو کرنے والے انکل یہ جعلی اکاونٹ ہے ویسے تو آپ کی خبروں کی سچائی کا معیار پورے پاکستان کو پتہ ہے۔ مگر بتانا یہ تھا کہ اگر آپ کی اس بہن کے پاس خان صاحب کی کوئی ویڈیو ہوتی تو تم جیسوں نے منہ مانگی قیمت دے کر اب تک خرید لینی تھی۔۔۔!!!‘