بھارتی فلم انڈسٹری میں ایک دور ایسا بھی تھا جب فلموں میں اداکارہ کا بکنی پہننا کسی بڑے ہنگامہ کو دعوت دینا سے کم نہیں تھا ۔ مگر اس دوران بھی بالی ووڈ میں ایسی بولڈ اداکارائیں دیکھنے کو ملیں ، جنہیں کسی ہنگامہ سے کبھی ڈر نہیں لگا ۔ ایسی ہی ایک اداکارہ شرمیلا ٹیگور تھیں، جو اب 75 برس کی ہو چکی ہیں۔ اپنی ایک فلم میں بکنی سین دے کر شرمیلا ٹیگور نے ہنگامہ کھڑا کر دیا تھا۔ تاہم اس دوڑ میں شرمیلا ٹیگور تنہا نہیں تھیں۔ ماضی مین متعدد بھارتی اداکارائیں بکنی کی مدد سے بجلیاں گرایا کرتی تھیں۔
شرمیلا ٹیگور نے ایک مرتبہ نہیں بلکہ کئی مرتبہ بکنی سین میں فوٹو شوٹ کروایا۔ فلم این ایویننگ ان پیرس میں شرمیلا ٹیگور کے بکنی سین نے بہت توجہ حاصل حاصل کی تھی۔
ڈمپل کپاڈیا بھی بکنی میں فوٹو شوٹ کروا چکی ہیں۔ ڈمپل بھی بکنی میں کچھ کم خوبصورت نہیں لگتی تھیں۔
اپنی بولڈنیس کی وجہ سے فلمی دنیا میں الگ شناخت بنانے والی اداکارہ زینت امان کی بھی اس دور میں بکنی فوٹو شوٹ پر کافی ہنگامہ مچ چکا ہے ۔
فلم رام تیری گنگا میلی میں بولڈ سین دینے والی منداکنی کی یہ تصویر بھی سرخیوں میں رہی تھی ۔
اپنے رقص اور اداوں کیلئے مشہور ہیلن اپنی بولڈنیس کیلئے بھی پہچانی جاتی ہیں ۔ بولڈنیس اور ڈانس کے معاملہ میں آج تک بالی ووڈ میں کوئی ان کی جگہ نہیں لے سکا۔
گزرے زمانے کی مشہور اداکارہ راکھی کا بھی اپنا الگ ہی انداز تھا ۔ بلیک بکنی میں انہوں نے واقعی غضب ڈھایا تھا۔
شری دیوی نے اپنے شاندار کیریئر میں اداکاری کے ساتھ ساتھ بولڈ سین کی ملکہ بھی سمجھی جاتی تھیں۔ انہوں نے متعدد فلموں میں مونوکنی پوز دیے۔