ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ اور مفتی عبدالقوی کے نکاح سے متعلق افواہوں کی حقیقت دنیا کے سامنے آگئی۔
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو گردش کررہی ہے جس میں ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ اور مفتی عبدالقوی آمنے سامنے بیٹھ کر نکاح کے موضوع پر بحث کررہے ہیں ۔
اللہ خیر کرے،
اللہ خیر کرے،
مفتی قوی اور حریم شاہ#مختاریا گل سمجھ سے باہر ہے
وڑھ #جانیا اے کی چکر ہے کوئی #دسدیہ نہیں#سب_رنگیلے_رنگباز
37 people are talking about this
حریم شاہ نے ویڈیو کے آغاز میں اپنی اور مفتی قوی کی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصویر سے متعلق بھی بات کی اور کہا میں قسم کھا کر کہتی ہوں نہ مجھے مفتی صاحب سے کبھی ملنے کا اشتیاق ہوا ہے اور نہ ہی کسی کے ذریعے مفتی صاحب سے ملنے کے لیے رابطہ کروایا ہے۔
حریم شاہ نے کہا مفتی صاحب مختلف چینلز پر جاکر میرے خلاف بولتے رہے ہیں کبھی بولتے ہیں میں نے اس کو گلے لگالیا، کبھی کہتے ہیں میں نے اس سے نکاح کرلیا، کبھی کہتے ہیں میں نے حریم کو چادر پہنادی۔
ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے مزید کہا کہ مفتی صاحب کو میرے بارے میں اتنی غلط باتیں نہیں کرنی چاہئیے اور میں قسم کھاتی ہوں کے نہ میں نے ان کو کوئی پیغام دیا ، نہ ہی سیلفی لی ، نہ ہی ملی ہوں اور آمنے سامنے آج میری ان سے ملاقات ہوئی ہے۔
اس دوران مفتی قوی صاحب نے کہا میں ایک بات کی یہاں تھوڑی سی وضاحت کردوں کہ میں کوشش کرتا ہوں کہ میری طرف سے غلط بیانی نہ ہو میں حلفاً کہتا ہوں کہ حریم شاہ کو گلے لگانے سے متعلق باتیں میں نے نہیں کی ۔
مفتی قوی صاحب کے جواب پر حریم شاہ نے کہا آپ کا انٹرویو بطور ثبوت موجود ہے میں آپ کو دکھادوں؟ اور کیا آپ نے ایک اینکر کے شو میں جاکر نہیں کہا کہ میں نے نکاح کیا ہوا ہے جس کے بعد اس (حریم شاہ) نے ٹک ٹاک چھوڑ دی ہے، حریم شاہ نے مزید کہا میں آپ کی بیٹی کی جگہ ہوں اور بیٹیوں سے لوگ نکاح کرتے ہیں۔
مفتی صاحب نے حریم شاہ کی بات کا جواب دیتے ہوئے کہا یہ ان اینکر کی بات ہے جن کا ذہن اس طرف گیا ہے کہ شاید مفتی صاحب نے جو شادی یا نکاح کیا ہے وہ حریم شاہ سے کیا ہوا ہےاور مجھے بالکل اندازہ نہیں تھا کہ وہ اینکر یہ سوچ رہے ہیں۔