کورونا وائرس کی عالمی وباء نے لوگوں کو گھروں میں قید کردیا ہے تو ایسے میں اسمارٹ ایپلیکیشنز کے ذریعے سے لوگ ایک دوسرے سے رابطہ قائم کررہے ہیں۔
دنیا بھر میں لاک ڈاؤن کے سبب فیس بک، میسنجر ، زوم اور واٹس ایپ کے استعمال بالخصوص گروپ ویڈیو کالز کی شرح میں بہت زیادہ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
ایسے میں واٹس ایپ انتظامیہ نے صارفین کے لیے ویڈیو کال فیچر کو مزید بہتر بنانے کا ارادہ کرتے ہوئے اس کی تعداد کو بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔
واٹس ایپ میں بہت جلد گروپ ویڈیو کال میں شامل افراد کی تعداد میں اضافہ کیا جائے گا ، تاہم اس کے لیے ابھی حتمی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا۔
واضح رہے کہ اس وقت واٹس ایپ میں بیک وقت زیادہ سے زیادہ 4 افراد گروپ ویڈیو کال کرسکتے ہیں ۔