کورونا وائرس کی عالمی وباء نے لوگوں کو گھروں میں قید کردیا ہے تو ایسے میں اسمارٹ ایپلیکیشنز کے ذریعے سے لوگ ایک دوسرے سے رابطہ قائم کررہے ہیں۔ دنیا بھر میں لاک ڈاؤن کے سبب فیس بک، میسنجر ، زوم اور واٹس ایپ کے استعمال بالخصوص گروپ ویڈیو کالز کی شرح میں بہت زیادہ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ ایسے میں واٹس ایپ انتظامیہ نے صارفین کے لیے ویڈیو کال فیچر کو مزید بہتر بنانے کا ارادہ کرتے ہوئے اس کی تعداد کو بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ واٹس ایپ میں بہت جلد گروپ ویڈیو کال میں شامل افراد کی تعداد میں اضافہ کیا جائے گا ، تاہم اس کے لیے ابھی حتمی ت…
کورونا کی وبا کے ساتھ ہی جھوٹی خبروں، کہانیوں اور دعوؤں کا بازار بھی گرم ہے، چاہے وہ آپ کی انکل کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم سے کی جانے والی پوسٹ ہو یا آپ کی دوست کی جانب سے بھیجی گئی تصویر کی صورت میں ہو۔ کورونا وائرس سے جڑی ایسی من گھڑت کہانیاں آپ کو ہر طرف دکھائی دیں گی۔ بی بی سی کی ٹیم بڑے پیمانے پر پھیلنے والی والی ایسی جھوٹی اور غلط خبروں کی جانچ اور فیکٹ چیکنگ کر رہی ہے۔ بل گیٹس کا جعلی پیغام مائیکرو سافٹ کمپنی کے سربراہ اور ارب پتی بل گیٹس سے منسوب ایک پیغام کو جسں میں لوگوں سے کورونا وائرس کے وبا کے دوران اپنی زندگیوں میں مثبت رہ…
کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے لے لیے سماجی دوری کے اس دور میں فیس بک نے ویب ڈیولپرز کے ساتھ مل کر روابط کا ایسا نظام بنانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت صحت کے حوالے سے کام کرنے والے اداروں کا پیغام لوگوں تک آسانی سے پہنچایا جا سکے گا۔ خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق فیس بک میسنجر کے نائب صدر سٹین چڈنووسکی نے ایک بلاگ پوسٹ میں ایک عالمی پروگرام کے بارے میں بتاتے ہوئے لکھا ہے کہ اس کے تحت حکومتی صحت کے ادارے اور اقوام متحدہ کی ایجنسیاں ڈیولپرز کے ساتھ مل کر فیس بک میسنجر کو اس طرح استعمال کریں گے کہ لوگوں تک درست معلومات پہنچا سکیں …
Social Plugin