کیل مہاسوں کا تعلق براہ راست انسان کے ہارمونز
اور جلد کی صفائی سے ہے، گرمیوں کے آتے ہی اکثر مرد و خواتین کے چہروں پر کیل
مہاسوں کی شکایت بڑھ جاتی ہے جس سے ان افراد کو کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا
ہے۔
ماہرین جلدی امراض کے مطابق چہرے کی جلد کے
نیچے’سیباشیس گلینڈ ‘ موجود ہوتا ہے جو جلد میں اضافی چکناہٹ ’سیبم‘ پیدا کرنے کا
سبب بنتا ہے، اسی گلینڈ کی وجہ سے چہرے پر آئل زیادہ آتا ہے جس کے نتیجے میں
چہرے کے مسام بند ہو جاتے ہیں اور دانے بننے کا عمل شروع ہوتا ہے، جلد کی صفائی
رکھنے اور غذا میں کم سے کم آئل کے استعمال سے اس سے چھٹکارہ پایا جا سکتا ہے ۔
مندرجہ ذیل 5 گھریلو ٹوٹکوں پر عمل کر کے آپ
کیل مہاسوں سے جان چھڑا سکتے ہیں:
سیب کے سرکے کا استعمال
سیب کے سرکے کو معجزاتی محلول بھی کہا جاتا ہے،
نہار منہ اس کے استعمال سے وزن میں واضح کمی آتی ہے، سیب کا سرکہ ایکنی کے لیے
بھی نہایت مفید ہے۔
سیب کے سرکے کا ایک حصہ پانی کے تین حصوں میں
ملائیں اور اسے ایکنی سے متاثرہ جلد پر لگائیں، 20 سیکنڈ تک لگا رہنے دیں، اس کے
بعد چہرہ صاف اور ٹھنڈے پانی سے دھو لیں۔
سیب کے سرکے میں ’سوسینکس ایسڈ ‘ پایا جاتا ہے
جو سوجن میں آرام دیتا ہے جبکہ ’لیکٹیک ایسڈ ‘ کیل مہاسوں سے چہرے پر پڑنے والے
ضدی داغ دھبوں کو دنوں میں کم کرتا ہے، سیب کا سرکہ آئلی اسکن کے لیے نہایت موزوں
تصور کیا جاتا ہے ۔
سبز چائے کے بیگز
سبز چائے کےبیگز کپ سے نکالنے کے بعد انہیں
پھینکیں نہیں ، یہ آپ کو ایکنی سے نجات دلا سکتے ہیں، گرین ٹی میں اینٹی آکسیڈنٹ
جز پائے جانے کے سبب اسے پینے اور اس کے بیگز کو چہرے پر 5 سے 7 منٹوں کے لیے
رکھنے سے سیبم کے بننےکے عمل میں واضح کمی ہوتی ہے، سبز چائے سے اضافی چکناہٹ ختم
ہونے سمیت چہرے پر تازگی آتی ہے۔
چینی اور دہی کا اسکرب استعمال کریں
ہر گھر کے کچن میں چینی اور دہی موجود ہوتا ہے،
کیل مہاسوں سے چھٹکارہ پانے کے لیے ایک کھانے کا چمچ چینی لیں اب اس میں 2 کھانے
کے چمچ دہی ملائیں، اس اسکرب کو اب اپنے چہرے پر 3 سے 4 منٹ لگائیں اور بعد میں
نرم ہاتھوں سے مساج کر کے کسی اچھے فیس واش سے دھو لیں۔
اس اسکرب سے آپ کے چہرے سے مردہ خلیات ’ ڈیڈ
اسکن ‘ کے خاتمے سمیت گندگی اور اضافی آئل بھی صاف ہو جائے گا۔
اس اسکرب کا استعمال ہفتے میں صرف دو بار کریں ۔
ایلوویرا ( کوار گندل ، گھیکوار )
ایلوویرا ایک معجزاتی پودا ہے اس کے استعمال کے
بے شمار فوائد ہیں ، ایلوویرا کا کاجل بنا لیں یا اسے تازہ توڑ کر اس کا سخت چھلکا
اتار کر اس کے اندر موجود سفید جیل سےچہرے اپنے چہرے پر مساج کریں۔
ایلوویرا میں ’سیلیسائیلک ایسڈ‘ اور سلفر پایا
جاتا ہے جو ایکنی کے خاتمے کے لیے آئیڈیل ہیں، ایلوویرا کے استعمال سے آپ کی جلد
نرم و ملائم، صاف شفاف ہو جائے گی، بغیر اضافی چکناہٹ کے ایلوویرا کے
استعمال سے چہرے کی جلد موسچرائز بھی ہو جائے گی ۔
سیٹرک ماسک کا استعمال
وٹامن سی سے بھر پور پھل لیموں اور کینو کے رس
کو ہم وزن ملائیں، اب اس محلول کو ایکنی سے متاثرہ اسکن پر لگائیں، 10 سے 15 منٹ
لگا رہنے دیں، اس کے بعد چہرہ ٹھنڈے پانی سے دھو لیں ۔
ایکنی کے خاتمے کے لیے سیٹرس ماسک نہایت کار
آمد ہے، اس کے بہترین نتائج کے لیے ہفتے میں دو بار لگائیں، سیٹرس ماسک کے فوائد
سے آ پ خود بھی حیران ہو جائیں گے ۔