نیدر لینڈس کی جمناسٹ ویرونا وین ڈی لیور نے انتہائی کم عمر میں ہی بلندیاں چھو لی تھیں ، وہ یوروپ کی بہترین جمناسٹ میں سے ایک تھیں ۔
ایک کھلاڑی جو آرٹسٹک ورلڈ کپ جیتی تھی ، ایک کھلاڑی جو ملک کی بہترین خاتون کھلاڑی منتخب کی گئی ، آج وہ ہی کھلاڑی پیسوں کیلئے اپنے جسم کو بیچ رہی ہے ۔ ہم بات کررہے ہیں نیدر لینڈس کی جمناسٹ ویرونا وین ڈی لیور کی ، جنہوں نے انتہائی کم عمر میں ہی بلندیاں چھو لی تھیں ، وہ یوروپ کی بہترین جمناسٹ میں سے ایک تھیں ، لیکن اچانک ان کی زندگی میں ایسا طوفان آیا کہ ان کے والدین نے انہیں گھر سے باہر نکال دیا اور اس کے بعد لیور نے دو سالوں تک سڑک پر اپنی زندگی گزاری ۔ جب ان کیلئے اس طرح زندگی گزارنا مشکل ہوگیا تو انہیں پورن اسٹار بننا پڑ گیا ۔
ویرونا وین ڈی لیور نے صرف پانچ سال کی عمر میں جمناسٹک کی مشق شروع کردی تھی ، لیکن وہ سرخیوں میں 14 سال کی عمر میں آئی ۔ ویرونا وین ڈی لیور نے جونیئر یوروپین چمپئن شپ میں دو میڈل حاصل کئے ۔ دو سال کے بعد انہوں نے پانچ اور یوروپین چمپئن شپ میڈل جیتے ۔ اس کے بعد ویرونا وین ڈی لیور نے ورلڈ چمپئن شپ میں اپنا لوہا منوالیا ۔ انہوں نے تین گولڈ اور ایک سلور میڈل جیت کر نیدرلینڈس میں تہلکہ مچا دیا ۔ صرف 16 سال کی عمر میں ویرونا کو ڈچ اسپورٹس وومین آف دی ائیر سے نوازا گیا ۔
اتنی چھوٹی عمر میں ویرونا وین ڈی لیور کو شہرت کے ساتھ ساتھ پیسہ بھی کافی ملا ۔ ان کے پیسے کا خیال ان کے والدین رکھتے تھے ۔ لیور اس درمیان 2004 اولمپکس کی تیاری کررہی تھیں ، لیکن پھر اچانک اس جمناسٹ نے اس کھیل کو ہی چھوڑ دیا ۔ اس کا ذمہ دار انہوں نے اپنے والدین کو بتایا ۔ دراصل لیور کو پتہ چلا کہ ان کا پیسہ مسلسل خرچ کیا جارہا ہے ۔ لیور کے والد نے 5000 پاونڈ لاس وگاس میں خرچ کردئے ۔ یہ بات اس کھلاڑی کو برداشت نہیں ہوئی ۔ ویرونا وین ڈی لیور نے اپنے والدین سے پورا حساب مانگا ، جس کا انہوں نے صحیح جواب نہیں دیا ۔ سال 2008 میں اس کھلاڑی نے اپنے والدین پر ہی کیس کردیا اور اس کے بعد اس نے جمناسٹکس سے بھی ریٹائرمنٹ لے لیا ۔ ویرونا وین ڈی لیور نے اپنے والدین کے خلاف کیس جیتا اور عدالت نے ان کے والدین کو 81 ہزار پاونڈ ویرونا وین ڈی لیور کو دینے کا حکم دیا ۔ اس درمیان لیور نے گھر چھوڑ دیا اور وہ اپنے بوائے فرینڈ کے ساتھ رہنے لگیں ۔
ویرونا وین ڈی لیور نے جمناسٹکس چھوڑ دیا تھا اور جلد ہی ان کا پیسہ بھی ختم ہوگیا ۔ اس وجہ سے ان کے پاس رہنے کیلئے گھر بھی نہیں بچا ۔ لیور نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ انہوں نے دو سال تک ایک کار میں رات گزاری ۔ وہیں پیٹ بھرنے کیلئے انہوں نے شاپنگ سپراسٹور میں چوری بھی کی ۔ اس دوران ویرونا وین ڈی لیور کو جیل بھی جانا پڑا ، کیونکہ انہوں نے ایک جوڑے کو بلیک میل کیا تھا اور اس ایک ہزار یورو مانگے تھے ۔ ویرونا وین ڈی لیور کو 72 دن جیل میں گزارنے پڑے ۔