کچھ روز سے ہر طرف اس “دو ٹکے کی عورت” والے ڈائیلاگ کو لے کے نت نئی بحث اور دلائل سن رہی ہوں۔ بات عورت یا مرد کی نہیں، جو کوئی بھی خود پہ “بکاؤ” کی تختی سجا کے بیچ بازار آ کھڑا ہو گا، اس پر برانڈ نیم اور قیمت کا ٹیگ تو ضرور ہو گا۔ تو پھر یہاں فیمن ازم کارڈ ہی کیوں استعمال کیا جا رہا ہے؟ کیا صرف عورت ہونے کی بنا پہ کسی دانستہ یا غیر دانستہ سرزد ہوئی غلطی کو جسٹیفائی کیا جا سکتا ہے؟ یا پھر محض یہی دلیل کافی ہے کہ مردوں کی اکثریت بے وفا ہوتی ہے، تو برابری کے کا حق استعمال کرتے کسی عورت نے بھی ایسا کر دیا تو کونسا آسمان ٹوٹ پڑا؟ محض صنفی امتیاز پ…
ہمارے یہاں جسمانی بیماریوں کو تو بیماری تسلیم کیا جاتا ہے، نفسیاتی بیماریوں کو نہیں۔ نفسیاتی بیماریوں کی علامات واضح بھی ہوں اور جان بھی لیا جائے کہ یہ نفسیاتی عارضہ ہے پھر بھی اس سے آنکھیں چرائی جاتی ہیں۔ حد تو یہ ہے کہ نفسیاتی بیماریوں کو باعثِ شرم جانا جاتا ہے۔ وقتہََ فوقتہََ ہم سب اداسی، مایوسی اور بیزاری میں مبتلا ہوتے ہیں۔ عموماً یہ علامات ایک یا دو ہفتے میں ٹھیک ہو جاتی ہیں اور ہماری زندگیوں میں ان سے بہت زیادہ فرق نہیں پڑتا۔ کبھی یہ اداسی کسی وجہ سے شروع ہوتی ہے اور کبھی بغیر کسی وجہ کے۔ عام طور پہ ہم خود ہی اس اداسی کا مقابل…
گزشتہ چند روز سے ہمارے یہاں سوشل میڈیا سلیبرٹی حریم شاہ کی وزارت خارجہ کے کانفرنس روم سے جاری ٹک ٹاک وِڈیو کا چرچا ہے۔ کوئی اس کا تعلق موجودہ حکومت کے اعلیٰ عہدے داروں کی اخلاقی گراوٹ سے جوڑ رہا ہے، کوئی حریم شاہ کے کردار کے متعلق اپنی معلومات پہنچا رہا ہے، غرض یہ کہ جتنے منہ اُتنی باتیں۔ مجھے یوں لگتا ہے، کہ اس سیاسی گہما گہمی کے موسم میں، بہ ظاہر حصولِ شہرت کی چاہ میں کی گئی، ان بے ضرر حرکات پر، ہم میں سے اکثر، اوور ری ایکٹ کرتے ہیں۔ ایسا بھی نہیں ہونا چاہیے، کہ وزارت خارجہ کے کانفرنس روم میں ایک خاتون وِڈیو بنا لے، تو ہماری غیرت ایمان…
آمنہ سویرا اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دنیا کے سات ارب لوگوں میں سے چھے ارب کے پاس موبائل فون تو ہے، لیکن ڈھائی ارب کے پاس ٹوائلٹ (Toilet) کی سہولت نہیں ہے۔ یوں تو ٹوائلٹ اور موبائل فون میں کوئی مناسبت نہیں، دونوں قطعی الگ، الگ چیزیں ہیں۔ لیکن دست رس کی بات کریں تو حیران کن حقیقت یہ ہے کہ پاکستانی عوام کے پاس ٹوائلٹ کم اور موبائل فون زیادہ ہیں۔ پاکستان دنیا کے اُن 10 ممالک میں تیسرے نمبر پر ہے، جہاں کے شہری رفع حاجت کے لئے بیت الخلا کے بجائے غیر مناسب جگہوں کا استعمال کرتے ہیں۔ دنیا بھر میں ۱۹ نومبر…
Social Plugin