قصۂ چہار درویش کی طرح معروف نہ سہی لیکن تین بہنوں کی کہانی، انسانی سماج کی تین مختلف جہتوں ادب، معاشیات اور سیاحت سے جڑی ہوئی ہیں۔ یہ تین جدا اور ایک دوسرے سے بالکل لا تعلق سی کہانیاں ہیں جن میں ایک کے سوا شاید کوئی بھی کہانیوں کے ادبی معیار پر پوری نہیں اترتی لیکن تین بہنوں کی دلچسپ اصطلاح بہرحال ان میں یکساں ضرور ہے۔ ادب کی دنیا کی ”تین بہنیں“ معروف روسی ادیب اور ڈرامہ نگار چیخوف کا معرکتہ آرا ڈرامہ ہے جو انیس سو میں لکھا گیا اور ایک سال بعد انیس سو ایک میں پہلی بار ماسکو کے آرٹ تھیٹر میں پیش کیا گیا۔ چار ایکٹ پر مشتمل ڈرامے کی کہانی ت…
Social Plugin