آج کے کالم کی شروعات ایک سوال سے کرتے ہیں فرض کیجئے آپ ٹریفک میں پھنسے ہوئے ہیں۔ گاڑیوں کے صور اسرافیل سے مشابہہ ہارن اور چلچلاتی دھوپ میں تپتی گاڑی میں بیٹھے آپ ٹریفک کے فرسودہ نظام کو کوس رہے ہیں کہ اچانک میک اپ سے تُھپا ایک چہرہ آپ کے سامنے آتا ہے اور ناز سے یا مان سے آنکھیں پٹپٹا کر آپ سے پیسوں کا مطالبہ کیا جاتا ہے۔ گھبرائیے مت یہ مخلوق بنائی تو اللہ تعالی نے ہی ہے لیکن اسے اس مقام تک پہنچانے کا سہرا ہم سب کے سر پہ ہے۔ جب آپ غُصے سے بلبلاتے ہوئے اُسے بھگانے کی کوشش کرتے ہیں تو مخالف ماتھے پر کچھ بل ڈالے اپنے مخصوص انداز میں آپ کو بد…
Social Plugin