ام مریم جب آپ کسی بھی راے پر درست اور غلط کے مخمصے میں پھنس جاتے ہیں تو بعض اوقات ایسا ہوتا ہے کہ آپ نے اپنے تئیں چیزوں کو پہلے سے ہی درست اور غلط ٹھرا لیا ہوتا ہے جس کی بنیادی وجہ درحقیقت آپ کی اپنی قائم کردہ ”توقعات“ ہوتی ہیں یعنی ایسا ہونا چاہیے۔ ویسا ہونا چاہیے۔ یہاں آپ درحقیقت اپنے مخصوص تناظر ہی کو درست متعین کر لیتے ہیں اور اپنی خوشی کے لیے بعض چیزوں کو غلط اور بعض کودرست قرار دے رہے ہوتے ہیں۔ یہ سراسر ایک حماقت ہو سکتی ہے کیونکہ اس تناظر میں غلط اور درست کا اطلاق نہیں ہوتا بلکہ اس صورت میں بعض غلط چیزوں کو بھی آپ درست سمجھ لیتے ہیں اور…
ام مریم خدا ایک راز نہیں ہے۔ وہ ایک پہیلی نہیں ہے۔ خدا ہمیشہ سے اور ہمیشہ رہنے والی ایک زندہ حقیقت ہے۔ خالق و مالک کی تلاش انسان کے اندر فطری طور پر ودیعت ہے خواھ وھ کسی بھی مذہب قبیلے اور قوم میں پیدا ہوا ہو اسے بہرحال فطری طور پر یہ تلاش رہتی ہے۔ دنیا کے بے شمار لوگ جو حقائق اور دلائل سے نظریں نہیں چراتے شعوری تلاش کے نتیجے میں اسے پا ہی لیتے ہیں۔ خدا کا تصور انسان کے لیے مکمل فطری ہے اسی لیے انسانوں کی اکثریت کائنات میں موجود اس کی نشانیوں کا تجربہ جب کھلے ذہن سے کرتی ہے تو ان کا دل گواہی دینے پر مجبور ہو جاتا ہے کہ اس سے برتر ایک عظیم ہستی…
Social Plugin