آج سے پورے 725 برس قبل یعنی 21 اکتوبر 1296 کو دہلی سلطنت کے دارالحکومت دلی میں واقع قصر سفید اور قصر لال میں جشن کا ماحول تھا۔ اس روز اِن دونوں محلوں سے ہیرے موتی لٹائے جا رہے تھے، سونے، چاندی اور جواہرت تقسیم کیے جا رہے تھے اور شاہی خزانے کا منھ رعایا کے لیے کھول دیا گیا تھا کیونکہ اس روز علاؤ الدین خلجی کی تاج پوشی تھی۔ وہی علاؤ الدین خلجی جنھوں نے اس کے بعد مہرولی کے شمال میں کوئی کوس بھر کے فاصلے پر محل ہزار ستون تعمیر کروایا اور پھر تقریباً پورے ہندوستان پر اسی محل میں بیٹھ کر راج کیا۔ محل میں جشن کا سا سماں کوئی نیا نہیں تھا بلکہ یہ اس…
انڈیا میں نارکوٹکس کنٹرول بیورو کی ایک ٹیم نے تحقیقات کے لیے ممبئی میں اداکار شاہ رخ خان کے گھر چھاپہ مارا ہے۔ اس کارروائی کا تعلق شاہ رخ خان کے بیٹے آرین خان کے سے ہے جو منشیات کے ایک معاملے میں زیرِ حراست ہیں۔ خبر رساں ایجنسی اے این آئی کے مطابق این سی بی کی ٹیم جمعرات کو شاہ رخ خان کی رہائش گاہ ’منت‘ پہنچی۔ شاہ رخ خان کے علاوہ این سی بی کی ایک ٹیم جمعرات کو اداکارہ اننیا پانڈے کے گھر بھی گئی ہے۔ اننیا پانڈے اداکار چنکی پانڈے کی بیٹی اور شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان کی قریبی دوست ہیں۔ این سی بی نے انھیں جمعرات کو پوچھ گچھ کے لیے بھی بلایا …
Social Plugin