اب میری أنکھوں کی الرجی بالکل ٹھیک ہو چکی تھی۔ عرصہ تین ماہ سے میں دن میں تین بار ایک خاص صابن سے منہ دھو کر فاٸی فیکس گولیاں اور کیوٹیویٹ کریم استعمال کررہا تھا۔ ویسے تو الرجی اسپیشلسٹ نے چھ ماہ مسلسل دواٸی استعمال کرنے کو کہا تھا مگر میں اب قدرے بہتر محسوس کررہا تھا اس لیے اب میں کبھی دواٸی کھا لیتا اور کبھی سستی کرجایا کرتا تھا۔ ڈاکٹر نے کہا تھا کہ اگر میں نے کورس مکمل نہ کیا تو یہ الرجی دوبارہ ہوسکتی ہے۔ ویسے تو بڑی بھابی نے باباجی کے نمک والے چھینٹے بھی میری آنکھوں پر مارے تھے۔ کچھ صدقہ بھی نکالا تھا۔ ان کا خیال تھا کہ میری أنکھوں…
Social Plugin