امریکہ کے بعد برازیل دنیا کا وہ دوسرا ملک ہے جہاں کورونا کے باعث سب سے زیادہ ہلاکتیں ہوئی ہیں برازیل کی وزارتِ صحت نے کہا ہے کہ اب تک ان کے ملک میں کورونا وائرس کے باعث ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد ڈیڑھ لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے۔ امریکہ کے بعد برازیل دنیا کا وہ دوسرا ملک ہے جہاں کورونا کے باعث سب سے زیادہ ہلاکتیں ہوئی ہیں جبکہ متاثرین کی تعداد کے اعتبار سے یہ دنیا میں امریکہ اور انڈیا کے بعد تیسرے نمبر پر ہے۔ اس کے علاوہ ملک میں متاثرین کی تعداد گذشتہ ہفتے 50 لاکھ سے تجاوز کر گئی تھی۔ صدر جیر بولسونارو پر الزام ہے کہ انھوں نے وبا کے دوران وائرس …
میکسیکو کے صدر آنڈریز مینوئل لوپیز اوبرادور نے پیر کو اپنی قوم سے ایک غیر معمولی مطالبہ کیا ہے۔ انھوں نے جرائم پیشہ گروہوں سے کہا کہ وہ کورونا وائرس کے بحران کے دوران راشن بانٹنے کے بجائے ان پرتشدد واقعات کے خاتمے پر توجہ دیں جن کے نتیجے میں گذشتہ روز 100 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے۔ اس معاملے میں صرف میکسیکن کارٹیل ہی سرگرم نہیں بلکہ کولمبیا کے گینگز سے لے کر برازیل کے شہری 'ملیشیا' تک جرائم پیشہ گروہوں نے کووڈ 19 کی وبا کے دوران بھی اپنی طاقت کا مظاہرہ جاری رکھا ہے۔ سات اپریل کی سہ پہر کو کولمبیا میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو…
Social Plugin