انتباہ: اس مضمون میں شامل معلومات بعض قارئین کے لیے تکلیف دہ ہو سکتی ہیں۔ برطانیہ میں ایک ہسپتال کے عملے کے ایک کارکن نے سنہ 1987 میں دو خواتین کے قتل اور بچوں سمیت کم از کم 100 خواتین کی لاشوں کا ریپ کرنے کا اعتراف کیا ہے۔ ہیتھ فیلڈ کے علاقے مشرقی سسکس میں رہنے والے 67 سالہ ڈیوڈ فلر نے ٹنبرج ویلز میں وینڈی نیل اور کیرولائن پیئرس پر حملہ کیا تھا۔ میڈ سٹون کراؤن کورٹ میں قتل کے مقدمے کے چوتھے دن فلر نے اپنی درخواست کو اعتراف جرم میں بدل دیا۔ اس سے قبل انھوں نے 12 برس کے عرصے کے دوران کینٹ کے دو ہسپتالوں کے مردہ خانوں میں لاشوں کا ریپ کرنے کا …
برطانیہ کے نائٹ کلبوں میں سپائکنگ یعنی مشروبات میں نشہ آور مواد ملانے یا قریب سے گزرتے لوگوں کو سوئیاں چبھونے کے واقعات میں اضافے کے بعد نائٹ کلب لوگوں کو محفوظ رکھنے کے لیے 'سخت محنت' کر رہے ہیں۔ یہ بات اسی شعبے سے متعلق ایک تنظیم کے سبراہ نے کہی ہے۔ ویلز بھر میں مقامی پولیس ستمبر اور اکتوبر کے دوران لوگوں کو سوئیاں چبھونے یا انجیکشن لگانے کے 11 مشتبہ معاملات کی تحقیقات کر رہی ہے۔ جمعہ کے روز کارڈف سمیت متعدد مقامات پر ‘گرلز نائٹ ان’ نامی ایک گروپ کلبوں کے بائیکاٹ کی قیادت کر رہا ہے تاکہ اس مسئلے کو مزید سنجیدگی سے لینے کے مطالبے کو…
امریکی اداکارا اور فلم میکر کرسٹین سٹیورٹ کا کہنا ہے کہ وہ فلم سپینسر میں شہزادی ڈیانا کا کردار ادا کرتے وقت اتنی گھبراہٹ کا شکار تھیں کہ 'وہ فلم کی شوٹنگ شروع ہونے سے دو ہفتے قبل تک کسی سے بات نہیں کر سکی تھیں۔‘ اداکارہ نے فلم سپینسر میں شہزادی ڈیانا کا کردار ادا کیا ہے جب وہ شہزادہ چارلس سے علیحدگی سے قبل سنہ 1991 کے کرسمسں کے دوران تین دن شاہی خاندان کے ساتھ تھی۔ سٹیورٹ نے بی بی نیوز کو بتایا ’مجھے ایسے لگا جیسے مجھے لقوا مار گیا ہے، کیونکہ میرا منھ مکمل بند تھا۔ مجھے لگا کہ میں واقعی میں بے چین اور گھبراہٹ کا شکار ہوں اور جب تک فلم ک…
Social Plugin