پاکستان کے شہر لاہور کی ہائی کورٹ نے بچوں کی پورنوگرافک فلمیں بیرونِ ملک بیچنے کے الزام میں سزا پانے والے ایک شخص کی سزا معطل کر کے انھیں ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ ملزم کو ضمانت کے عوض دو لاکھ روپے کے مچلکے جمع کروانے کا کہا گیا ہے۔ سعادت امین نامی ملزم کو وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے سنہ 2017 میں پنجاب کے شہر سرگودھا سے گرفتار کیا تھا اور سنہ 2018 میں لاہور کی سائبر کرائمز سے متعلق عدالت نے انہیں سات برس قید اور 12 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی۔ سعادت امین کی گرفتاری ناروے کی پولیس کی طرف سے فراہم کردہ معلومات کی بنا پر عم…
خواتین پر تشدد کے خلاف کام کرنے والے کارکنوں کا کہنا ہے کہ برطانیہ میں رضامندی سے ہونے والے سیکس کے دوران بھی تشدد معمول کی بات بن چکی ہے۔ بی بی سی ریڈیو فائیو کے لیے ہونے والی ایک تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ برطانیہ میں 40 برس سے کم عمر کی ایک تہائی سے زیادہ خواتین کو دوران سیکس تھپڑ مارنے، سانس بند کرنے، منھ بند کرنے اور تھوکنے جیسے تشدد کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ایسی خواتین جنھوں نے اس نوعیت کے تشدد کا سامنا کیا ہے، خواہ وہ ان کی اجازت سے ہوا یا بلا اجازت، ان میں سے 20 فیصد کا کہنا تھا نے اس تشدد نے انھیں پریشان کیا اور وہ ڈر گئ…
Social Plugin