انڈیا کی ریاست اتر پردیش کے شہر ایودھیا سے سنیچر کے روز ایک خاتون بینک افسر کی لاش ملی ہے۔ خاتون کی لاش اسی گھر سے برآمد ہوئی ہے، جس میں وہ کرائے پر رہ رہی تھیں۔ ایودھیا کے ایس ایس پی شیلیش پانڈے نے بتایا ہے کہ ’خاتون جو بینک میں کام کرتی تھیں، اپنے کرائے کے کمرے کا دروازہ نہیں کھول رہی تھیں۔ پولیس موقع پر پہنچ گئی جبکہ خاتون کے گھر والے بھی وہاں پہنچ گئے۔‘ ایس ایس پی پانڈے کے مطابق ’جب پولیس ویڈیو گرافی کرتے ہوئے اندر داخل ہوئی تو خاتون کی لاش دوپٹے سے لٹکی ہوئی ملی۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔‘ شیلیش پانڈے کے مطابق جائے وقوعہ…
’گذشتہ تین ہفتوں میں میں نے مردہ لوگوں کی اتنی زیادہ تصاویر دیکھی ہیں جتنی میں نے اپنی پوری زندگی میں نہیں دیکھیں۔‘ انڈیا میں فیس بک کے ایک ریسرچرنے تین ہفتوں تک سوشل نیٹ ورک کے الگورتھم کی سفارشات پر عمل کرنے کے بعد 2019 میں یہ بات کہی تھی۔ ریسرچر کی یہ رپورٹ ’دی فیس بک پیپرز‘ نامی اندرونی دستاویزات کے ذخیرےکا حصہ تھی جو حال ہی میں نیویارک ٹائمز اور دیگر امریکی جریدوں نے حاصل کی تھی۔ ان دستاویزات سے معلوم ہوتا ہے کہ فیس بک اپنی سب سے بڑی مارکیٹ انڈیا میں دوسری چیزوں کے علاوہ جعلی خبروں، نفرت انگیز، اور اشتعال انگیز مواد سمیت ’تشدد کا جشن‘ م…
آج سے پورے 725 برس قبل یعنی 21 اکتوبر 1296 کو دہلی سلطنت کے دارالحکومت دلی میں واقع قصر سفید اور قصر لال میں جشن کا ماحول تھا۔ اس روز اِن دونوں محلوں سے ہیرے موتی لٹائے جا رہے تھے، سونے، چاندی اور جواہرت تقسیم کیے جا رہے تھے اور شاہی خزانے کا منھ رعایا کے لیے کھول دیا گیا تھا کیونکہ اس روز علاؤ الدین خلجی کی تاج پوشی تھی۔ وہی علاؤ الدین خلجی جنھوں نے اس کے بعد مہرولی کے شمال میں کوئی کوس بھر کے فاصلے پر محل ہزار ستون تعمیر کروایا اور پھر تقریباً پورے ہندوستان پر اسی محل میں بیٹھ کر راج کیا۔ محل میں جشن کا سا سماں کوئی نیا نہیں تھا بلکہ یہ اس…
Social Plugin