مصنف: خلیل جبران مترجم: خلیل الرحمان تمثیل: دو آرزوئیں کتاب:ایک آنسو اور ایک مسکراہٹ (1914) رات کی گہری خاموشی میں فرشتۂ اجل، خداوند کے حضور سے زمین کی طرف اترتا ہے۔ شہر پر منڈلاتے ہوئے وہ گھروندوں پر ایک طائرانہ نگاہ دوڑاتا ہے۔ اور خوابوں کے دوش پر اڑتی ہوئی روحوں کی پرواز ملاحظہ کرتا ہے اور نیند کے مزے لوٹتے فانی انسانوں کو دیکھتا ہے۔ جب ماہتاب افق پر سے روپوش ہوتا ہے اور شہر تاریکی میں ڈوب جاتا ہے تو فرشتۂ اجل گھروں میں سے اس بات کا خیال رکھتے ہوئے گزرتا ہے کہ کسی شے کو بھی نہ چھوئے، بالآخر وہ ایک عالیشان محل میں آن پہنچتا ہے۔ مقفل …
ڈاکٹر خالد سہیل تخلیق: سگمنڈ فرائیڈ ترجمہ و تلخیص۔ خالد سہیل تیسرا باب۔ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کسی معاشرے میں مذہبی نظریات کواتنی اہمیت کیوں حاصل ہے؟ ہم اپنی گفتگو کے دوران دیکھ چکے ہیں کہ ہر معاشرے میں تہذیبی اور قانونی پابندیوں کے خلاف لوگوں میں غصے، نفرت اور بغاوت کے جذبات پائے جاتے ہیں۔ اگر ہم تھوڑی دیر کے لیے فرض کرلیں کہ معاشرے سے پابندیاں اٹھا دی گئی ہیں اور ہر مرد کو کھلی اجازت دے دی گئی ہے کہ وہ جس عورت سے چاہے مباشرت کرے اور جس رقیب کو چاہے قتل کرے اورہر شخص کو کھلی چھوٹ دے دی گئی ہے کہ وہ جس شخص کی جو چیز پسند کرے، لے لے تو بظاہر ت…
ڈاکٹر خالد سہیل ترجمہ۔ ڈاکٹر خالد سہیل سگمنڈ فرائیڈ کی کتاب The Future of An Illusion کا ترجمہ اور تلخیص۔ یہ کتاب پہلی بار 1927 ء میں چھپی تھی۔ نوٹ: میں زبیر لودھی صاحب کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے نہ صرف یہ مشورہ دیا کہ میں اپنا ترجمہ ’ہم سب‘ پر چھپواؤں بلکہ ترجمہ ٹائپ کر کے پاکستان سے کینیڈا بھیجا۔ پہلا باب جب کسی شخص کی زندگی کا بیشتر حصہ اس غوروخوض میں گزر گیا ہو کہ وہ جس تہذیب وثقافت میں پلا بڑھا ہے، ان کا ماضی کیسا تھا؟ ان کی جڑیں کہاں تک پھیلی ہوئی تھیں؟ اور ان کی نشوونما میں کن عوامل نے اہم کردار ادا کیا تھا؟ تو کبھی کبھار وہ…
Social Plugin